اب جیو کا نیٹورک ہوا ڈاؤن، ٹوئٹر پر سامنے آ رہا لوگوں کا غصہ

فیس بک، انسٹاگرام اور وہاٹس ایپ ڈاؤن ہونے کے دو دن بعد اب ریلائنس جیو کی سروس بھی ڈاؤن ہو گئی ہے، ملک کے کئی حصوں سے صارفین جیو نیٹورک کے ڈاؤن ہونے کی شکایت کر رہے ہیں۔

جیو، تصویر آئی اے این ایس
جیو، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

فیس بک، انسٹاگرام اور وہاٹس ایپ ڈاؤن ہونے کے دو دن بعد اب ریلائنس جیو کی سروس بھی ڈاؤن ہو گئی ہے۔ ہندوستان کے کئی حصوں سے صارفین جیو نیٹورک کے ڈاؤن ہونے کی شکایت کر رہے ہیں۔ جیو نیٹورک کے ڈاؤن کی وجہ سے صارفین کو کالنگ اور انٹرنیٹ استعمال کرنے میں مسئلہ پیش آ رہا ہے۔ اپنی پریشانی کا بیان لوگوں نے سوشل میڈیا پر کرنا شروع کر دیا ہے۔ سروس متاثر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر کچھ ہی منٹوں میں ہیش ٹیگ جیو ڈاؤن ٹرینڈ کرنے لگا۔

اس دوران ہزاروں صارفین نے جیو نیٹورک ڈاؤن ہونے کی شکایت کی۔ کچھ صارفین نے لکھا کہ جیو کا نیٹورک کئی گھنٹوں سے کام نہیں کر رہا ہے۔ کچھ صارفین نے لکھا کہ فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام کے بعد اب جیو کا نیٹورک بھی ڈاؤن ہو گیا ہے۔ ریلائنس جیو کا آفیشیل کسٹمر کیئر ہینڈل @JioCare صارفین کی شکایت سے بھری پڑی ہے۔ اس تعلق سے جیو کسٹمر افسران صارفین کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے افسوس ظاہر کیا ہے اور کچھ گھنٹے میں اسے درست کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


جیو نیٹورک کے ڈاؤن ہونے کی شکایت سب سے پہلے آج صبح 9.30 بجے کے آس پاس درج کی گئی۔ اس کے بعد جیو نیٹورک کے ڈاؤن ہونے کی شکایت کرنے والے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ جیو نیٹورک میں آئی اس گڑبڑی کے سبب ٹوئٹر پر بھی #JioDown ٹرینڈ کرنے لگا۔

خبروں کے مطابق یہ دقت جیو صارفین کے ساتھ دہلی، ممبئی، بنگلورو، اندور اور رائے پور میں آ رہی ہے۔ اس تعلق سے کمپنی نے فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ کمپنی کا ٹوئٹر ہینڈل صارف کو بتا رہا ہے کہ کنکٹیویٹی میں دقت آ رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔