جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں المناک سڑک حادثہ، 12 افراد کی موت، دو درجن زخمی

کولکاتا سے پٹنہ جا رہی وشالی نامی مسافر بس برکٹھا بلاک کے گورہر میں صبح 6 بجے حادثہ کی شکار ہو گئی۔ حادثے کی وجہ شدید کہرا اور سڑک ٹوٹی ہونا بتایا جا رہا۔ مقامی انتظامیہ راحت و بچاؤ میں لگی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ / یو این آئی</p></div>

سڑک حادثہ / یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

جھارکھنڈ کے ہزاری باغ ضلع کے برکٹھا بلاک کے گورہر میں جمعرات کی صبح 6 بجے کولکاتا سے پٹنہ جا رہی وشالی نامی مسافر بس ایک بڑے حادثہ کی شکار ہو گئی۔ اس دردناک حادثہ میں تقریباً 12 لوگوں کی موت کی خبر ہے جبکہ دو درجن سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔ موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ جہاں حادثہ ہوا وہاں 6 لین سڑک تعمیر کے دوران کمپنی نے سڑک کاٹ کر چھوڑ دیا ہے، جس کے سبب وہاں سے گزر رہی بس بے قابو ہو گئی اور گڈھے میں اُلٹ گئی۔ قابل ذکر ہے کہ برکٹھا سکس لین کی تعمیر گزشتہ 6 برسوں سے چل رہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک بس اچانک بے قابو ہو کر اُلٹ گئی۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ روڈ پر کہرا اور دھند کا اثر ہونے کی وجہ سے بہت کم دکھائی دے رہا تھا، جس کے سبب ڈرائیور کا بس پر سے توازن بگڑ گیا اور یہ حادثہ رونما ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثہ کے وقت بس کی رفتار بھی تیز تھی۔

حادثے کے بعد لوگوں کی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے دیہی لوگ وہاں پر پہنچے اور گورہر تھانہ کی پولیس کی مدد سے زخمیوں کو باہر نکالا گیا۔ مہلوکین میں سب سے زیادہ تعداد خواتین کی بتائی جا رہی ہے۔ حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں میں کئی کی حالت سنگین بتائی جاتی ہے۔


واقعہ کی اطلاع ملنے پر سابق ایم ایل اے جانکی یادو اور ان کی ٹیم بھی موقع پر پہنچی اور ابتدائی علاج کا انتظام کرایا۔ زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد ہزاری باغ میڈیکل کالج بھیجا گیا۔ حالانکہ ابھی تک یہ نہیں پتہ چل پایا ہے کہ اس حادثہ میں جان گنوانے والے مسافر کہاں کے رہنےو الے تھے۔ مقامی انتظامیہ کی ٹیم پوری تفصیلی جانکاری جمع کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔