جھارکھنڈ: بوکارو میں محرم کے جلوس کے دوران بڑا حادثہ، ہائی ٹنشن تار کی زد میں آنے سے چار افراد ہلاک، 13 جھلس گئے

عینی شاہدین نے بتایا کہ تعزیہ داری کے دوران اوپر سے گزرنے والی 11 ہزار کی ہائی ٹنشن لائن تعزیہ میں پھنس گئی جس کے باعث جلوس میں رکھی گئی بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

عینی شاہدین نے بتایا کہ تعزیہ داری کے دوران اوپر سے گزرنے والی 11 ہزار کی ہائی ٹنشن لائن تعزیہ میں پھنس گئی جس کے باعث جلوس میں رکھی گئی بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی۔

لوگوں نے فوری طور پر تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ڈی وی سی تھرمل اسپتال بوکارو میں داخل کرایا۔ اسپتال میں بدانتظامی پر بھی لوگوں نے ہنگامہ آرائی کی۔ اسپتال میں ایمبولینس کی عدم دستیابی کے باعث لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ جھلسے ہوئے لوگوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بوکارو بھیج دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔