جھارکھنڈ: جمشیدپور کے ایک پرائیویٹ اسکول میں ’نان ویج‘ پر تنازعہ، بچوں کو ٹفن میں گوشت لانا ممنوع

مشرقی سنگھ بھوم ضلع کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے بچے اب ٹفن میں ’نان ویج‘ یعنی گوشت کے پکوان نہیں لے جا سکیں گے، ٹفن میں نان ویج لے جانے پر پوری طرح سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p> اسکول، علامتی تصویر یو این آئی</p></div>

اسکول، علامتی تصویر یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

جھارکھنڈ کے جمشید پور واقع ایک اسکول میں ’نان ویج‘ کو لے کر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری ہوا ہے جس کے بعد مشرقی سنگھ بھوم ضلع کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے بچے اب ٹفن میں ’نان ویج‘ یعنی گوشت کے پکوان نہیں لے جا سکیں گے۔ ٹفن میں نان ویج لے جانے پر پوری طرح سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

منگل کے روز ضلع ایجوکیشن سپرنٹنڈنٹ نشو کماری نے یہ ہدایت جاری کی ہے۔ اس سلسلے میں گائیڈلائنس سبھی سرکاری و پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ کو دو دن میں بھیج دیا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دنوں شہر کے ایک پرائیویٹ اسکول میں چوتھے درجہ کی طالبہ نے ٹفن میں اپنی دوست کے ساتھ نان ویج شیئر کیا تھا۔ چونکہ وہ طالبہ اور اس کے گھر والے ساون میں نان ویج نہیں کھاتے ہیں، تو انھوں نے اسکول انتظامیہ سے نان ویج کھلانے والی بچی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا اور اپنی بچی کا ٹی سی اسکول سے لے لیا تھا۔


میڈیا میں یہ بات سامنے آنے کے بعد ضلع ایجوکیشن سپرنٹنڈنٹ نیشو کماری نے منگل کے روز اس معاملے میں اسکول انتظامیہ کو طلب کیا۔ پورے واقعہ کی جانکاری لی گئی اور پرنسپل نے اپنی بات نیشو کماری کے سامنے رکھی۔ انھوں نے کہا کہ دونوں چوتھے درجہ کی طالبہ ہیں۔ لاشعوری کی وجہ سے انھوں نے آپس میں نان ویج شیئر کیا۔ اس کے بعد طے کیا گیا کہ مستقبل میں اس طرح کا واقعہ پھر سرزد نہ ہو۔ اس لیے بچوں کو اسکول میں نان ویج لانے پر روک لگانے کی ہدایت دی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔