راہل گاندھی کے کہنے پر UPSC سی کی تیاری کر رہی خاتون نے سیاست میں رکھا قدم، ہوئی کامیاب

انبا پرساد نے بتایا کہ دہلی میں وہ باپ کی رہائی کو لے کر راہل گاندھی سے ملی اور کیس لڑنے کے لئے اچھا وکیل مہیا کرانے کی اپیل کی تھی۔ راہل گاندھی نے اس دوران کہا تھا کہ کانگریس پارٹی کے لئے کام کیجیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں شاندار فتح کے بعد ریاست میں کانگریس اتحاد کی حکومت بننے جا رہی ہے، اس انتخاب میں کئی تاریخیں رقم ہوئیں، انتخابات کے نتائج کے بعد پوری ریاست میں کانگریس لیڈر انبا پرساد جو کہ اب رکن اسمبلی بن گئی ہیں، ان کے بارے میں بحث ہو رہی ہے، راہل گاندھی کے کہنے پر انبا پرساد نے ریاست کی سیاست میں قدم رکھا اور اب رکن اسمبلی بن گئی ہیں، ہزاری باغ کے بڑكاگاؤں اسمبلی سیٹ سے کانگریس کی 28 سالہ خاتون امیدوار انبا پرساد نے الیکشن جیت کر تاریخ رقم کی، وہ اس بار اسمبلی انتخابات جیتنے والی اکلوتی غیر شادی شدہ خاتون ہیں۔ ساتھ ہی وہ 2019 میں جھارکھنڈ انتخابات میں سب سے کم عمر کی ممبر اسمبلی بننے کی تاریخ بھی رقم کی ہے۔ انبا پرساد نے اجسو کے روشن لال چودھری کو 30,140 ووٹوں سے شکست دی ہے۔

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں بڑكاگاؤں سیٹ سے والد اور ماں کے بعد اب 31 سالہ انبا پرساد اس خاندان سے تیسری ممبر اسمبلی بنی ہیں۔ وہ سب سے کم عمر کی ممبر اسمبلی چنی گئی ہیں، ان کے والد یوگیندر پرساد ساؤ سال 2009 میں اسی سیٹ سے جیتے تھے اور 2013 میں ہیمنت سورین کی حکومت میں وزیر بنے تھے، لیکن نکسلیوں سے تعلق رکھنے کا معاملہ آنے کے بعد انہیں سال 2014 میں اپنے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا۔


اپنے خلاف زیر التوا معاملوں کے چلتے یوگیندر پرساد ساؤ اسمبلی انتخابات کی دوڑ سے باہر ہو گئے، بڑكاگاؤں سیٹ سے ان کی بیوی نرمل دیوی نے 2014 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھیں، ان پر کئی مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ 2016 میں بڑكاگاؤں واقع سرکاری بجلی کے جنریٹر این ٹی پی سی کے لئے زمین کے حصول کا گاؤں ولے مخالفت کر رہے تھے، س وقت یوگیندر پرساد نے اس احتجاج کی قیادت کی تھی- مظاہرے کے دوران ہوئی پولیس فائرنگ میں پانچ افراد کی موت ہو گئی تھی اور ممبر اسمبلی پرساد کو جیل بھیج دیا گیا۔

اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی نے یوگیندر پرساد کی بیٹی انبا پرساد کو ٹکٹ دیا، انبا نے آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹ یونین (اجسو) کے امیدوار روشن لال چودھری کو 31 ہزار ووٹوں کے فرق سے ہرایا۔ سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے اسمبلی انتخابات میں انبا کے لئے ریلی کی تھی۔ رشتہ داروں کا الزام ہے کہ رگھوور داس حکومت نے یوگیندر پرساد ساو خاندان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروائے تھے۔


کفن ستیہ گرہ کے دوران انبا پرساد کے والدین کو جیل بھیج دیا گیا تو انبا پرساد دہلی میں UPSC کی کر رہی تیاری درمیان میں ہی چھوڑ کر گھر واپس چلیں گئیں، گھر لوٹ کر انبا پرساد نے ہزاری باغ کورٹ میں ہی وکالت شروع کر دی اور والدین اور بھائی پر درج مقدموں کو انہوں نے دیکھنا شروع کر دیا۔

انبا پرساد نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ دہلی میں وہ باپ کی رہائی کو لے کر راہل گاندھی سے ملی تھیں، اس وقت انہوں نے راہل گاندھی سے کیس لڑنے کے لئے اچھا وکیل مہیا کرانے کی اپیل کی تھی، اس دوران وہ کپل سبل، ابھیشیک منو سندھوی اور سلمان خورشید جیسے لوگوں سے بھی ملی، انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی کو جب میرے والد کے بارے میں مکمل معلومات ہو گئی تو انہوں نے مجھے دہلی میں قانونی مدد فراہم کروائی، ساتھ ہی کہا کہ کانگریس پارٹی کے لئے کام کرو۔ انبا پرساد نے پارٹی کے لئے کام کرنا شروع کر دیا، اسمبلی انتخابات میں انہیں کانگریس پارٹی نے ٹکٹ دیا اور وہ الیکشن بھی جیت گئیں۔


جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ، کانگریس اور آر جے ڈی اتحاد نے واضح مینڈیٹ حاصل کیا ہے، کانگریس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔ جبکہ عظیم اتحاد نے کل 47 سیٹیں جیتی ہیں جو اکثریت سے 6 زیادہ ہیں۔ 81 اسمبلی سیٹوں والی جھارکھنڈ اسمبلی میں اکثریت کے اعداد و شمار 41 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔