’’عیسی مسیح نے محبت، مہربانی، شفقت اور خدمت کا راستہ دکھایا‘‘

وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے رائے پور کے سینٹ پال کیتھڈرل پہنچ کر مسیحی سماج کے لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں عیسی مسیح کے یوم پیدائش ’کرسمس‘ کی مبارکباد و نیک خواہشات پیش کیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے کرسمس کے موقع پر نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہاکہ عیسی مسیح نے پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے محنت، مہربانی، شفقت اور خدمت کا راستہ دکھایا۔ہمیں ان کے بتائے ہوئے رستے چلنے اور ان کی تعلیمات کو اپنے طرز عمل میں اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

بگھیل نے راجدھانی کے سینٹ پال کیتھڈرل پہنچ کر مسیحی سماج کے لوگوں سے ملاقات کرکے انہیں عیسی مسیح کے یوم پیدائش ’کرسمس‘ کی مبارکباد اور نیک خواہشات دیں، نیز عیسی مسیح سے تمام لوگوں کے لئے سکھ و خوشحالی کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم چھتیس گڑھ کے لوگ روایتی طورپر محبت، ہم آہنگی، بھائی چارہ، شفقت اور مہربانی کے راستے پر چلنے والے لوگ ہیں۔ ہم جس چھتیس گڑھ کی تعمیرکا خواب دیکھتے ہیں وہ ان ہی خصوصیات سے بھرا ہوگا۔ نئے چھتیس گڑھ کی تعمیر کا خواب عیسی مسیح کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا ہی خواب ہے۔‘‘


وزیراعلی نے اس موقع پر کیتھڈرل میں موجود لوگوں کے ساتھ کیک کاٹ کر کرسمس سیلیبریٹ کیا۔ چرچ میں موجود لوگوں نے پرے کی اور چرچ میں کیرول نغمے پیش کئے۔ سینٹ پال کیتھڈرل میں کووڈ-19 پروٹوکول پر عمل کر کے کرسمس کی خوشیاں منائی گئیں۔

اس موقع پر رائے پور کے میئر اجاج ڈیبر، چھتیس گڑھ اسٹیٹ ہاؤسنگ بورڈ کے چیئرمین اور ایم ایل اے کلدیپ جنیجا، چھتیس گڑھ کے اقلیتی کمیشن کے صدر مہندر چھابڑا، رکن اسمبلی ڈاکٹر رینو جوگی، جنتا کانگریس کے صدر امت جوگی اور مسیحی سماج کے لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */