جے ای ای مین: تیسرے مرحلے کا امتحان 20 جولائی اور چوتھے مرحلے کا 27 جولائی سے

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے اس سال جے ای ای مین کو چار مراحل میں کرانے کا اعلان کیا تھا جن میں سے دو مراحل فروری اور مارچ میں مکمل ہوچکے ہیں۔

رمیش پوکھریال ’نشنک‘، تصویر یو این آئی
رمیش پوکھریال ’نشنک‘، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے جے ای ای مین 2021 کے ملتوی کئے گئے تیسرے اور چوتھے مرحلے کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تیسرے مرحلے کے امتحان 20 سے 25 جولائی اور چوتھے مرحلے کے امتحان 27 جولائی سے 2 اگست تک منعقد ہوں گے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ جے ای ای مین امتحان کے تیسرے مرحلہ کے امتحان 20 سے 25 جولائی اور چوتھے مرحلے کے امتحان 27 جولائی سے 2 اگست تک منعقدی کئے جائیں گے۔ جے ای ای مین کے تیسرے اور چوتھے مرحلے اپریل اور مئی میں ہونے تھے لیکن امتحانات کورونا وباکی وجہ سے ملتوی کرنے پڑے تھے۔

ڈاکٹر نشنک نے کہا کہ جو طلبا کسی وجہ سے تیسرے مرحلے کے لئے درخواست نہیں دے سکتے تھے وہ آج رات سے 8 جولائی کی رات 11 بجکر 30 منٹ تکدرخواست دے سکیں گے۔ اس کے علاوہ چوتھے مرحلے کے لئے بھی آپ 9 جولائی سے 12 جولائی تک درخواست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی بار جنتے امتحان کے مراکز تھے اب ان کی تعداد کو دوگنا کردیا گیا ہے تاکہ معاشرتی دوری کو برقرار رکھا جاسکے۔ واضح ر ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے اس سال جے ای ای مین کو چار مراحل میں کرانے کا اعلان کیا تھا جن میں سے دو مراحل فروری اور مارچ میں مکمل ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔