جھارکھنڈ میں علیحدہ انتخاب لڑنا گٹھ بندھن دھرم کے خلاف نہیں: جے ڈی یو

جب ہمارا گٹھ بندھن بی جے پی کے ساتھ صرف بہار میں ہے تو پھر جھارکھنڈ میں انتخاب لڑنا غلط کیسے ہوسکتا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت چلا رہی جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) نے جھارکھنڈ میں اس کے انتخاب لڑنے کے فیصلے کو لیکر چل رہی قیاس آرائیوں کو خارج کر تے ہوئے آج کہاکہ جے ڈی یو کا ایسا کرنا گٹھ بندھن دھرم کے خلاف نہیں ہے۔

جے ڈی یو ترجمان راجیو رنجن پرساد نے جھارکھنڈ میں جے ڈی یو کے سبھی سیٹوں پر انتخاب لڑنے کو کسی بھی صورت میں گٹھ بندھن دھرم کے خلاف نہیں مانتے ہوئے کہاکہ ” جب ہمارا گٹھ بندھن بی جے پی کے ساتھ صرف بہار میں ہے تو پھر جھارکھنڈ میں انتخاب لڑنا غلط کیسے ہوسکتا ہے۔


پرساد نے کہاکہ جے ڈی یوجھارکھنڈ سمیت ملک کی دیگر ریاستو ں میں انتخابات قبل میں بھی لڑتا رہا ہے ۔ اروناچل پردیش جس کی تازہ ترین مثال ہے ۔ جہاں بی جے پی اور جے ڈی یو دونوںنے لڑا ۔ انہوںنے کہاکہ جے ڈی یونے اروناچل پردیش اسمبلی انتخاب میں سات سیٹوں پر جیت حاصل کر کے دوسری بڑی پارٹی بننے کا فخر حاصل کیا ۔

جے ڈی یو ترجمان نے کہاکہ این آر سی پر جے ڈی یو کارخ صاف ہے ۔ پرساد نے کہاکہ آسام میں اس وقت کے وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی اور تحریک کاروںکے مابین ہوئے تاریخی معاہدہ اور سپریم کورٹ کی ہدایت اور ان کی نگرانی میں وہاں این آر سی مکمل ہو اتھا ۔ وہیں بہار سے متعلق سپریم کورٹ نے ایسی کوئی ہدایت نہیں دی ہے ۔


جے ڈی یو ترجمان نے کہاکہ بہار میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے حکومت عوامی توقعات کے مطابق کام کر رہی ہے۔ بنیادی سہولیات ، جی ایس ڈی پی ترقیاتی شرح ، کمزور طبقات کی بہتری ، بجلی ، شراب بندی ، زرعی روڈ میپ اور نوجوانوں کے لئے پرکشش منصوبوں کے ذریعہ عوام کی کسوٹی پر کھڑی اتری ہے۔ پرساد نے کہاکہ عوام ترقی اور امن چین چاہتی ہے اور کمار کی قیادت میں ریاست کی این ڈی اے حکومت اس ہدف کے حصول کیلئے پابند عہد ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔