جونپور: پرالی جلانے والے 7 کسانوں پر لگے گا جرمانہ

دھان کی کٹائی کے درمیان چار مقامات پر پرالی جلانے کی تصویریں سیٹیلائٹ میں قید ہوئیں جسے کارروائی کے لئے بھیجا گیا ہے۔ جانچ میں سات کسانوں کی شناخت کی گئی ہے۔

پرالی، تصویر آئی اے این ایس
پرالی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور میں پرالی جلانے والے سات کسانوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن پر ڈپٹی ڈائرکٹر(زراعت) کے مطابق جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ضلع ڈپٹی ڈائرکٹر(زراعت) جئے پرکاش نے اتوار کو کہا کہ کھیتوں میں زرخیزی پیدا کرنے والے عناصر کو بچانے اور ماحولیات تحفظ کے لئے نیشنل گرین ٹریبونل نے سخت قوانین کا نفاذ کیا ہے جس میں سیٹیلائٹ سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔

دھان کی کٹائی کے درمیان چار مقامات پر پرالی جلانے کی تصویریں سیٹیلائٹ میں قید ہوئیں جسے کارروائی کے لئے بھیجا گیا ہے۔ جانچ میں سات کسانوں کی شناخت کی گئی ہے اور ان کے خلاف کارروائی کے لئے ایس ڈی ایم کو رپورٹ بھیجی گئی ہے۔


این جی ٹی نے کھیتوں میں فصلوں کے باقیات جلانے والوں کے خلاف سخت قانون بنائے ہیں۔ پرالی جلانے پر جہاں ڈھائی سے لے کر 15 ہزار روپئے تک جرمانے کی رقم طے کی گئی ہے وہیں دوبارہ جلاتے ہوئے پکڑے جانے پر محکمہ زراعت سے ملنے والی گرانٹ سے بھی محروم کیا جاسکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔