یادگیر میں جشن غریب نوازؒ و یوم صوفی سرمستؒ کا انعقاد، 10 شخصیات کو تہنیت

مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی 10شخصیات کو ان کی نمایاں سماجی، تعلیمی، طبی، فلاحی، خانقاہی اور ملی خدمات کے لئے مولانا سید شاہ اسداللہ سرمست چشتی القادری نے تہنیت کے ساتھ توصیفی اسناد پیش کی

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب
user

یو این آئی

گلبرگہ: کرناٹک میں ضلع یادگیر کے سگر شریف تعلقہ شاہ پور میں پیر کی شب آستانہ حضرت صوفی سرمست اسد الاولیاء ؒ پر جشن غریب نوازؒ و ماہانہ یوم صوفی سرمستؒ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی عزیزاللہ سرمست چشتی القادری رفاعی نے کہا ’’ہم اولیائے کرام سے بے پناہ محبت وعقیدت رکھتے ہیں لیکن اولیائے کرام سے محبت وعقیدت کا حقیقی تقاضہ کیا ہے اس پرغور کرنا ضروری ہے۔‘‘

انہوں نے حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے 808 ویں عرس شریف کی مناسبت سے ان کی سوانح مبارک کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ اولیائے کرام کی تعلیمات پرعمل کے بغیر ان سے ہماری محبت وعقیدت کا دعویٰ نامکمل ہے۔


انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام نے ہندوستان میں تبلیغ اسلام کے ساتھ ساتھ زبردست سماجی انصاف کا کام کیا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوفروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی غیرمسلموں کی اولیائے کرام کے آستانوں پرحاضری اولیائے کرام کی کامیاب حکمت عملی کے دوررس اثرات کا نتیجہ ہیں۔


قبل ازیں حافظ محمد یونس قادری کی قرات کلام پاک سے کارروائی کا آغاز ہوا۔ حافظ عبدالجلیل محبوب نگر گلبرگہ، مولانا عبدالوحید خطیب وامام عادل شاہی جامع مسجد ڈورنلی نے نعت شریف ومنقبت خوانی کا شرف حاصل کیا۔

مولانا سید شاہ اسداللہ سرمست چشتی القادری نے صدارت کی۔ صوفی شیخ محمد وفاالحق وفاحسن قادری، سیداحمد پاشاہ قادری، سید شاہ باقر بحری، سیدناصر علی شاہ قادری بندہ نوازی چٹگوپہ، اعجاز احمد قادری اعجا ز چٹگوپہ، عبدالقادر یڈرامی، سابق چیرمین گرام پنچایت سگر شریف نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔


مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی 10شخصیات کو ان کی نمایاں سماجی، تعلیمی، طبی، فلاحی، خانقاہی اور ملی خدمات کے لئے مولانا سید شاہ اسداللہ سرمست چشتی القادری نے تہنیت کے ساتھ توصیفی اسناد پیش کیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔