جاپان نے کووڈ-19 سے متعلق ایمرجنسی ہٹا لی

جاپان نے جمعہ کو پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق ٹوکیو اور 18 دیگر صوبوں سے کووڈ 19 سے متعلقہ ایمرجنسی کو مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے

جاپان کورونا ایمرجنسی / Getty Images
جاپان کورونا ایمرجنسی / Getty Images
user

یو این آئی

ٹوکیو: جاپان نے جمعہ کو پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق ٹوکیو اور 18 دیگر صوبوں سے کووڈ 19 سے متعلقہ ایمرجنسی کو مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے اور کچھ دوسرے علاقوں میں نیم ایمرجنسی 4 اپریل کے بعد پہلی بار جاپان کے 47 صوبوں میں سے کسی میں بھی ایمرجنسی یا نیم ایمرجنسی نہیں ہے۔

جاپانی حکومت سماجی اور معاشی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے اور کورونا وائرس کے انفیکشن کی اگلی لہر کو روکنے کے لیے پابندیوں کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ملک میں ایمرجنسی کی حالت کو بتدریج اٹھانا سیاحت کے شعبے کو بالخصوص گھریلو سیاحت کو فروغ دینے کے ایک طریقہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کاروبار جیسے ریستوراں اور تھیم پارک گاہکوں میں متوقع اضافے کی تیاری کر رہے ہیں۔


بدھ کو ملک میں نپون ائر ویز کی تمام پروازوں میں تقریبا 50 ہزار نشستوں کے لیے ریزرویشن کی گئی جو کہ ایک ماہ کی اوسط سے دس گنا زیادہ ہے۔ دریں اثنا ، ٹوکیو ڈزنی تھیم پارکس اور یونیورسل اسٹوڈیوز جاپان سے توقع کی جاتی ہے کہ روزانہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ کر 10 ہزار تک پہنچ جائے گی۔

ملک میں کسی ایمرجنسی کی صورت میں الکحل پیش کرنے والے یا کراوکے سروس فراہم کرنے والے اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ فی الوقت اپنا کاروبار بند رکھیں اور غیر الکوحل بار اور ریستورانوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے بند کر دیں۔

جاپانی حکومت نے ریستورانوں اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے اداروں کو رات 8 بجے تک بند کرنے اور اگلے ایک ماہ کے لیے کووڈ۔ 19 کے خلاف اقدامات پر عمل کرنے کو کہا ہے۔

ملک کے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جہاں اسٹیڈیم یا دیگر مقامات پر تماشائیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد موجودہ 5 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کر دی گئی ہے۔ یہ سب راحتیں ملک میں کورونا ایمرجنسی کے خاتمے کے پیش نظر دی گئی ہیں۔


واضح رہے کہ اگست میں کووڈ -19 وائرس کے انتہائی متعدی ڈیلٹا ورژن کے پھیلنے کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے روزانہ معاملے بڑھ کر 25،000 ہو گئے تھے۔ اب اس ایشیائی ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے اور جمعرات کو ملک میں 1576 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */