جموں: بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون پر سیکورٹی اہلکاروں نے کی فائرنگ

بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ اکھنور سیکٹر کے کناچک علاقے میں جمعے کی شام قریب نو بجکر چالیس منٹ پر پاکستان کی طرف سے ایک مشکوک روشنی کو آتے ہوئے دیکھا گیا۔ جس پر اہلکاروں نے فائرنگ کر دی۔

ڈرون، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ڈرون، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جموں: جموں کے اکھنور سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر گزشتہ شام دیر گئے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکاروں نے پاکستان کی طرف سے ایک مشکوک چمکتی ہوئی روشنی کو دیکھتے ہی اس کی طرف فائرنگ کر دی۔ اس واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے جو ہنوز جاری ہے۔

بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ اکھنور سیکٹر کے کناچک علاقے میں جمعے کی شام قریب نو بجکر چالیس منٹ پر پاکستان کی طرف سے ایک مشکوک روشنی کو آتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ روشنی کو دیکھتے ہی وہاں تعینات اہلکاروں نے اس کی طرف فائرنگ کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا جو ابھی بھی جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔