جموں: دریائے توی کے پل پر مصنوعی آبشار دیوالی تک چالو ہونے کا امکان

دریائے توی پل پر اپنی نوعیت کا پہلا مصنوعی آبشار متعارف کیا جا رہا ہے جو سیاحوں کے لئے انتہائی پر کشش ثابت ہوگا

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

user

یو این آئی

جموں: جموں سمارٹ سٹی لمیٹڈ کی طرف سے 'مندروں کے شہر' کے مشہور جموں شہر کی خوبصورتی میں چار چاند لگانے کے لئے مختلف اور بسیار اقدام کئے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر دریائے توی پل پر اپنی نوعیت کا پہلا مصنوعی آبشار متعارف کیا جا رہا ہے جو سیاحوں کے لئے انتہائی پر کشش ثابت ہوگا۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ 1.75 کروڑ روپیوں کی لاگت والا یہ آبشار دیوالی کے مقدس تہوار تک چالو ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آبشار سے نہ صرف جموں شہر کی خوبصورتی میں چار چاند لگ جائیں گے بلکہ یہ سیاحوں کے لئے پر کشش ثابت ہوگا اور راہگیر بھی متوجہ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 100 فٹ لمبا یہ جموں میں اپنی نوعیت کا پہلا مصنوعی آبشار ہے جس کو دیوالی تک چالو ہونے کی توقع ہے۔ خیال رہے کہ روشنیوں کا تہوار 'دیوالی' ملک بھر میں 12 نومبر کو منایا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔