جموں و کشمیر: قومی شاہراہ پر میوہ سے بھرے ٹرکوں کو روکنے کا معاملہ، ایس ایس پی ہائی وے کا تبادلہ

وادی میں قومی شاہراہ پر میوہ سے لدے ٹرکوں کو روکنے کے خلاف جہاں اس صنعت سے وابستہ لوگوں نے احتجاج درج کیا وہیں سیاسی لیڈروں نے بھی آواز بلند کی۔

ومی شاہراہ پر میوہ سے لدے ٹرک، تصویر یو این آئی
ومی شاہراہ پر میوہ سے لدے ٹرک، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: جموں وکشمیر حکومت نے ایس ایس پی ٹریفک ہائی وے کو ٹرانسفر کرکے جموں وکشمیر پولیس ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔ حکومت کا اقدام وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر میوہ سے بھرے ٹرکوں کو روکنے کے خلاف میوہ صنعت سے وابستہ تاجروں کے احتجاج کے بیچ سامنے آیا ہے۔

فائنانشل کمشنر اور ایڈیشنل چیف سکریٹری راج کمار گوئل کی طرف سے جاری حکمنامہ کے مطابق نیشنل ہائی وے کے ایس ایس پی ٹریفک شبیر احمد ملک کو ٹرانسفر کرکے جموں وکشمیر پولیس ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے اور اس عہدے کا اضافی چارج ایس پی رام بن موہت شرما کو اگلے احکامات تک سونپا گیا ہے۔


بتادیں کہ فروٹ تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹرکوں کو قومی شاہراہ پر روکنے سے انہیں بےتحاشا نقصان ہوا ہے۔ وادی میں قومی شاہراہ پر میوہ سے لدے ٹرکوں کو روکنے کے خلاف جہاں اس صنعت سے وابستہ لوگوں نے احتجاج درج کیا وہیں سیاسی لیڈروں نے بھی آواز بلند کی۔ پی ڈی پی صدر اور سابق وزہر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے گزشتہ روز شوپیاں منڈی میں تاجروں سے خطاب کے دوران سرکار کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرکوں کے لئے راستہ نہیں کھولا گیا تو قومی شاہراہ کو بلاک کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔