جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں پتھر بازی، ایک ٹرک ڈرائیور ہلاک

جموں و کشمیر میں پتھر بازی کے ایک واقعہ میں ٹرک ڈرائیور کی موت ہو گئی ہے۔ پولس کے مطابق بجبہیڑا کے باشندہ نور محمد ڈار کے ٹرک کو لوگوں نے غلطی سے سیکورٹی گاڑی سمجھ لیا اور انھیں پتھروں سے نشانہ بنایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں پتھر بازی کے ایک واقعہ میں ٹرک ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ پولس نے اس واقعہ کے سلسلے میں بتایا کہ بجبہیڑا کے رہنے والے نور محمد ڈار کے ٹرک کو لوگوں نے غلطی سے سیکورٹی گاڑی سمجھ لیا اور انھیں پتھروں سے نشانہ بنایا۔ اس پتھر بازی میں ڈار کو سر میں چوٹ لگی تھی۔ انھیں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس) سری نگر بھیجا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔ پولس نے کہا کہ پتھراؤ کرنے والے شخص کی شناخت کر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس درمیان حکومت کا کہنا ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر ہیں۔ لیکن کانگریس نے پارٹی نمائندہ وفد کو سری نگر جانے سے روکے جانے کے بعد مرکزی حکومت کے اس دعوے کو خارج کر دیا ہے۔ کانگریس نے جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کے تبصرے کو بھی خارج کر دیا جنھوں نے ریاست میں مواصلات خدمات بند کیے جانے کو لے کر مرکزی حکومت کا دفاع کیا تھا اور کہا تھا کہ اس سے ’جان بچانے‘ میں مدد ملی۔


کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے اس معاملے میں کہا کہ ملک کو جموں و کشمیر میں بی جے پی کا سربراہ بنایا جانا چاہیے کیونکہ ان کا رویہ اور بیان بی جے پی لیڈر کی طرح زیادہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔