جموں و کشمیر پولیس منشیات کے خلاف ہر محاذ پر جنگ لڑ رہی ہے: ڈی آئی جی وسطی کشمیر

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) وسطی کشمیر سجیت کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر پولیس منشیات کے خلاف ہر محاذ پر جنگ لڑ رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

یو این آئی

سری نگر: ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) وسطی کشمیر سجیت کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر پولیس منشیات کے خلاف ہر محاذ پر جنگ لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف منشیات فروشوں کو پکڑا جا رہا ہے وہیں منشیات کی وبا کے خلاف جانکاری مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

موصوف ڈی آئی جی نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: 'ڈرگ مافیا کے خلاف ہر سطح پر کام ہو رہا ہے منشیات فروشوں کو پکڑا جا رہا ہے ان کی جائیدادوں کو ضبط کیا جا رہا ہے اور ان کے سرغنوں تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ جو منشیات کی لت میں پڑے ہیں ان کے لئے کونسلنگ کا بندو بست کیا جا رہا ہے۔


مسٹر سنگھ نے کہا کہ سکولوں اور کالجوں میں کونسلنگ کے پروگرام کئے جا رہے ہیں مذہبی رہمناؤں کی طرف سے بھی بیداری مہم چلا جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا بھی اس بدعت کے خلاف جنگ کے لئے بڑا رول ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے 11 مہینوں کے دوران 260 مقدمے درج کر کے 452 منشیات فروشوں کو گرفتار جبکہ منشیات کے کاروبار سے حاصل کی گئی کروڑوں روپیے مالیت کی جائیدادوں کو ضبط کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔