جموں و کشمیر: یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت نہ کرنے والے سرکاری ملازمین کی خیر نہیں!

یوم جمہوریہ کے موقع پر سری نگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم میں ہر سال تقرب منعقد ہوتی ہے، لیکن اس بار انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سبھی افسران اور ملازمین کی شرکت لازمی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب سے متعلق ریاست کے سرکاری ملازمین اور افسران کو ایک حکم نامہ جار کیا گیا ہے۔ اس سرکاری حکم نامہ کے مطابق یوم جمہوریہ کے موقع پر سری نگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم میں منعقد تقریب میں حصہ لینا ضروری ہوگا۔ ساتھ ہی اس نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کوئی سرکاری ملازمین تقریب میں حصہ نہیں لیتا ہے تو اسے سرکار کے احکام کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ یہ حکم ان ملازمین یا افسان کے لیے ہے جو یوم جمہوریہ کے موقع پر سری نگر میں موجود رہیں گے۔

ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر سری نگر کے شیر کشمیر اسٹیڈم میں تقریب منعقد کیا جاتا ہے۔ اس بار اس تقریب کو لے کر ایک نوٹیفکیشن جار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سبھی انتظامی سکریٹریوں، محکموں کے سربراہان، پبک سیکٹر مشینریوں کے مینجنگ ڈائریکٹرس اور چیف ورکنگ آفیسرس کی ذمہ داری ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ جو افسران جموں و کشمیر میں تعینات ہیں وہ یوم جمہوریہ تقریب میں حصہ لیں۔ حالانکہ اس نوٹیفکیشن میں اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا ہے کہ اگر کسی افسر نے حصہ نہیں لیا تو اس کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر غالباً ایسا پہلی بار ہوا ہے جب شیر کشمیر اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی تقریب کو لے کر اس طرح کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن پر کئی طرح کے سوال بھی کھڑے کیے جانے لگے ہیں۔ اب تو دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ اس حکم نامہ کا اثر سبھی افسران اور ملازمین پر پڑتا ہے یا پھر کوئی اسے نظر انداز بھی کرتا ہے۔ اور اگر کوئی اس حکم نامہ کو نظر انداز کرتا ہے تو اسے کیا سزا دی جاتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔