جموں و کشمیر: کولگام کے متعد د علاقوں میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال، لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کیا گیا

جنوبی ضلع کولگام کے متعدد علاقوں میں بادل پھٹنے کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس وجہ سے لوگ محفوظ مقامات کی اور جانے پر مجبور ہوئے

<div class="paragraphs"><p>یو این آئی</p></div>

یو این آئی

user

یو این آئی

سری نگر: جنوبی ضلع کولگام کے متعدد علاقوں میں بادل پھٹنے کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس وجہ سے لوگ محفوظ مقامات کی اور جانے پر مجبور ہوئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو پولیس نے محفوظ جگہ منتقل کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سہ پہر کے بعد ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ کے چوگال پورہ، کھور بٹہ پورہ ، چوچہ مولہ ، ٹنگمرگ ، کارول اور جابل علاقوں میں بادل پھٹنے کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آئی۔

نامہ نگار نے بتایا کہ بادل پھٹنے کی وجہ سے متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جبکہ پانی رہائشی بستی میں بھی گھس آیا جس وجہ سے ہائر سکنڈری اور مڈل اسکول عمارت کی دیواریں گر آئیں۔ انہوں نے بتایاکہ سیلابی پانی کی وجہ سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جبکہ لوگوں کو فوری طورپر محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا گیا۔


انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول ہے جبکہ لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کرنے کی خاطر اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ایس ڈی پی او دمال ہانجی پورہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور لوگوں کو فوری طور پر دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔