جموں و کشمیر: فلم پالیسی سے مقامی فلم سازوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی امید

فلم پالیسی سے مقامی فلم سازوں کو مدد ملے گی، اس کے علاوہ جو فلم ساز اپنی فلموں کی عکس بندی کے خواہشمند ہوں گے انہیں مقامی فنکار دستیاب ہوں گے جس سے مقامی فنکاروں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

جموں و کشمیر فلم پالیسی / یو این آئی
جموں و کشمیر فلم پالیسی / یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: جموں و کشمیر میں فلم ٹورزم کو فروغ دینے کے لئے یوٹی انتظامیہ 'جے اینڈ کے فلم پالیسی' کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ فلم پالیسی سے مقامی فلم سازوں کو مدد ملے گی اور اس کے علاوہ جو فلم ساز جموں و کشمیر میں اپنی فلموں کی عکس بندی کے خواہشمند ہوں گے انہیں مقامی فنکار دستیاب ہوں گے جس سے مقامی فنکاروں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس پالیسی میں جموں و کشمیر میں فلم سازی کے شعبے میں مقامی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور اس میدان میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس کے لئے جموں و کشمیر میں دستیاب مقامی ٹیلنٹ کا ایک مکمل ڈیٹا بیس ویب سائٹ پر ہوسٹنگ کے لئے تیا ر کیا جا رہا ہے تاکہ فلمی صنعت کاروں کو ان کی خدمات کو بروئے کار لانے کے لئے اور فلم کی شوٹنگ میں دلچسپی رکھنے والوں کو اہل بنائیں۔


چوںکہ فلم کی تیاری کے لئے رقص، فلم فیشن، اداکاری، کوریو گرافی اور اشتہار کے میدان میں تخلیقی فن کاروں کے لئے ایک جگہ ہوتی ہے، لہٰذا اس سے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لئے روزگار کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔ اس کے علاوہ سنیما گھر والے آلات جیسے کیمرہ، ایڈیٹنگ، ساﺅنڈ ریکارڈنگ، سیٹ ڈیزائننگ، لائٹنگ وغیرہ میں بھی ماہر لوگوں کی ضرورت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔