رہائی کے بعد ڈاکٹر فاروق کی اپنے بیٹے عمر عبداللہ سے ملاقات

نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنی رہائی کے دوسرے دن ہی ہفتہ کے روز اپنے فرزند اور پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ کے ساتھ یہاں ہری نواس سب جیل میں ملاقات کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنی رہائی کے دوسرے دن ہی ہفتہ کے روز اپنے فرزند اور پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ کے ساتھ یہاں ہری نواس سب جیل میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعہ کے روز اپنی رہائی کے بعد جموں و کشمیر حکام سے اپنے بیٹے عمر عبداللہ کے ساتھ ملاقی ہونے کی اجازت طلب کی تھی جس کو منظوری دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں باپ بیٹے نے قریب ایک گھنٹے تک ملاقات کی اور یہ منظر انتہائی جذباتی تھا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ صرف پارٹی کے دو بڑے لیڈروں کے درمیان طویل عرصے کی بعد ملاقات ہی نہیں بلکہ ایک باپ اپنے محبوس بیٹے کو زائد از سات ماہ کے بعد مل رہا تھا۔


بتادیں کہ جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کے روز ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی نظر بندی ختم کردی۔ وہ مرکزی حکومت کی طرف سے گزشتہ سال پانچ اگست کے آئینی دفعات 370 و 35 کے تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے پیش نظر زائد از سات ماہ سے نظر بند تھے۔

دو سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے علاوہ کئی سیاسی جماعتوں کے لیڈران سال گزشتہ پانچ اگست سے مسلسل نظر بند ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔