جموں و کشمیر: پلوامہ میں سی آر پی ایف اہلکار کی سروس رائفل چھینے جانے کا واقعہ، ملزم نوجوان فرار

پلوامہ کے بیلو راجپورہ علاقے میں 183 بٹالین سی آر پی ایف اہلکاروں نے ناکہ لگایا جس دوران نامعلوم نوجوان نے سی آر پی ایف جوان کو دبوچ کر اُس کی سروس رائفل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>رائفل، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

رائفل، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

سری نگر: جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے بیلو راجپورہ علاقے میں حفاظت پر مامور سی آر پی ایف اہلکار کی رائفل چھین کر نوجوان فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر مفرور نوجوان کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی۔

ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز پلوامہ کے بیلو راجپورہ علاقے میں 183 بٹالین سی آر پی ایف اہلکاروں نے ناکہ لگایا جس دوران نامعلوم نوجوان نے سی آر پی ایف جوان کو دبوچ کر اُس کی سروس رائفل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہتھیار چھیننے کی اطلاع ملتے ہی 44 آر آر، سی آر پی ایف اور پلوامہ پولیس نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔


ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ ضلع میں سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا اور ضلع بھر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہیں۔ بتا دیں کہ وادی کشمیر میں کافی عرصے کے بعد ہتھیار چھیننے کا واقع رونما ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔