جموں و کشمیر: بھدرواہ میں 10 روز کے بعد براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات بحال

حکام نے بتایا کہ بھدرواہ قصبے میں حالات پر خصوصی نظر گزر رکھی جا رہی ہے اور احتیاطی طور پر دفعہ 144 کے تحت پابندیاں جاری رہیں گی۔

وائی فائی، تصویر آئی اے این ایس
وائی فائی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جموں: جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ قصبے میں دس روز کے بعد براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کو بحال کیا گیا۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ بھدرواہ قصبے میں حالات دھیرے دھیرے معمول پر آرہے ہیں اور انتظامیہ نے بھی لوگوں کو راحت دیتے ہوئے براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کو اتوار کی صبح بحال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح گیارہ بجکر پندرہ منٹ پر براڈ بینڈ اور تمام فکسڈ لائن انٹرنیٹ خدمات کو بحال کردیا گیا۔ بتادیں کہ بی جے پی کے لیڈروں کے حالیہ ریمارکس کے بعد بھدرواہ قصبے میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیش نظر نو جون کو کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔


دریں اثنا حکام نے بتایا کہ بھدرواہ قصبے میں حالات پر خصوصی نظر گزر رکھی جا رہی ہے اور احتیاطی طور پر دفعہ 144 کے تحت پابندیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ قصبے میں حالات پوری طرح سے قابو میں ہیں اور کسی بھی جگہ ناخوشگوار واقع رونما ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔