جموں و کشمیر: کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں در اندازی کی کوشش کرنے والے 4 ملی ٹینٹ ہلاک: پولیس

پولیس کا کہنا ہے کہ سرحدی ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر کے کالا جنگل علاقے میں در اندازی کی کوشش کرنے والے 4 ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا

<div class="paragraphs"><p>کشمیر انکاؤنٹر، فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

کشمیر انکاؤنٹر، فائل تصویر / آئی اے این ایس

user

یو این آئی

سری نگر: پولیس کا کہنا ہے کہ سرحدی ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر کے کالا جنگل علاقے میں در اندازی کی کوشش کرنے والے 4 ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملی ٹینٹ پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی طرف در اندازی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

کشمیر زون پولیس نے جمعہ کو ٹوئٹ کرکے کہا ’’فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران کپوارہ کے مژھل سیکٹر کے کالاجنگل علاقے میں 4 ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا جو پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے ہمارے علاقے میں در اندازی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔‘‘


یہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دوسری دراندازی کی کوشش تھی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔ اس سے قبل 16 جون کو شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے جامع گنڈ علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں پانچ غیر ملکی ملی ٹینٹ مارے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔