جامعہ ملیہ اسلامیہ تعلیم و تحقیق کو مضبوط کرنے کے لیے مسلسل کوشش کر رہا ہے: وائس چانسلر

وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف نے کہا کہ جدید تحقیق، بین شعبہ جاتی تعلیم اور عالمی تعاون پر جامعہ کی توجہ اب ٹھوس نتائج دے رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

یو این آئی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں تعلیم و تحقیق کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی گئی ہیں، جس کے مثبت نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

پروفیسر آصف نےکل جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک بار پھر اپنی تعلیمی برتری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کی سب سے اعلیٰ رینک حاصل کرنے والی مرکزی یونیورسٹی کا درجہ حاصل کرنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے پوری جامعہ برادری کو مبارکباد دی ۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026 کی حال ہی میں جاری رپورٹ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ نے عالمی سطح پر 401–500 بینڈ میں جگہ حاصل کی ہے۔ جامعہ پچھلے سال کے 501–600 بینڈ سے آگے بڑھتے ہوئے اس سال 401–500 بینڈ میں داخل ہوگئی ہے۔


وائس چانسلر پروفیسر آصف نے کہا، ''یہ قابل ذکر کارکردگی ہمارے اساتذہ، طلباء، محققین، سابق طلباء، غیر تعلیمی عملہ اور صنعتی- تعلیمی شراکت داری کی اجتماعی کوششوں، لگن اور محنت کا نتیجہ ہے، جس نے جامعہ کو علمی برتری، بین الاقوامی اور عالمی اہمیت کی بلند ترین سطح تک پہنچایا ہے۔"

وائس چانسلر نے کہا، '' جدید تحقیق، بین شعبہ جاتی تعلیم اور عالمی تعاون پر جامعہ کی توجہ اب ٹھوس نتائج دے رہی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ مستقبل قریب میں جامعہ ٹاپ 200 میں بھی جگہ حاصل کرے گی۔''

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔