تمل ناڈو میں جلی کٹو تہوار دھوم دھام سے منایا گیا

بہادری سے جڑے اس کھیل کے لئے سانڈوں کی ایک نسل کو پالا جاتا ہے اور ان سانڈوں کو دوڑتے وقت پکڑ کر نوجوان اپنی ہمت اور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

مدورئی: تمل ناڈو میں ضلع مدورئی کے واڈی پٹی میں جمعرات کو دنیا میں مشہور الَنگانلور جلی کٹو کا تہوار پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، جس میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس کے ساتھ ہی یہاں چار دن سے منایا جارہا پونگل تہوار اختتام کو پہنچ گیا۔

مدورئی کے اونیا پورم میں منگل کو دوڑتے سانڈوں کو پکڑنے والے اس کھیل کا انعقاد ہوا تھا۔ بدھ کو یہ کھیل واڈی پٹی کے پالا میڈو میں کھیلا گیا۔ تمل ناڈو کے سبھی حصوں سے لائے گئے کل 1400سانڈ اور 848 سانڈ پالنے والوں نے الَنگانلور مقابلے میں حصہ لینے کے لئے رجسٹریشن کرایا تھا۔

تمل ناڈو میں جلی کٹو تہوار دھوم دھام سے منایا گیا

تمل ناڈو کے وزیرمحصولات آربی اودے کمار نے اس روایتی کھیل کو ہری جھنڈی دکھائی ۔ اس سے پہلے ضلع کلیکٹر ایس نٹراجن نے سانڈ پالنے والوں سے جلی کٹو کا وعدہ لیا کہ وہ کھیل کے دوران کسی سانڈ کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

دوڑتے ہوئے سانڈوں کو پکڑنے کا یہ کھیل دیکھنے کے لئے ملک اور غیر ممالک سے متعدد لوگ آئے۔ اس دوران سیکورٹی کے لئے 1500 سے زیادہ پولس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ تمل ناڈو کے جنوبی اضلاع میں 4 روزہ پونگل تہوار کے دوران جلی کٹو کا کھیل ہوتا ہے۔

تمل ناڈو میں جلی کٹو تہوار دھوم دھام سے منایا گیا

بہادری سے جڑے اس کھیل کے لئے سانڈوں کی ایک نسل کو پالا جاتا ہے اور ان سانڈوں کو دوڑتے وقت پکڑ کر نوجوان اپنی ہمت اور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ہر سال منعقد ہونے والا یہ کھیل نوجوانوں کی بہادری اور ہمت کا مظہر ہوتا ہے۔

مقابلے میں سب سے اچھے سانڈ کے مالک اور دوڑ تے ہوئے سانڈ کو سب سے بہتر طریقے سے پکڑنے والے امیدوار کے لئے وزیراعلی ای کے پلانی سوامی اور نائب وزیراعلی او پنیرسیلوم نے دو کاریں ایوارڈ کے طورپر دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ سانڈ پالنے والوں کو دوپہیا گاڑی، سونے کے سکے، سائیکل اور گھریلو سازوسامان جیسے تحفے بھی دیئے جاتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔