جلگاؤں ریل حادثہ: 13 افراد ہلاک، 4 نیپالی شہری بھی شامل، راہل گاندھی کا فوری تحقیقات کا مطالبہ

مہاراشٹر کے جلگاؤں میں ریل حادثے میں 13 افراد ہلاک اور 10 زخمی، مرنے والوں میں 4 نیپالی شہری شامل۔ راہل گاندھی نے فوری تحقیقات اور سخت سزا کا مطالبہ کیا

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی (فائل) / آئی اے این&nbsp;ایس</p></div>

راہل گاندھی (فائل) / آئی اے اینایس

user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر کے جلگاؤں میں ہونے والے دلخراش ریل حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ہے، جن میں چار نیپالی شہری بھی شامل ہیں۔ حکام نے حادثے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کو تقریباً 5:05 بجے یہ واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حادثے میں 13 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی حکام نے بتایا کہ حادثے کے دوران لکھنؤ-ممبئی پشپک ایکسپریس ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ پھیلنے کے بعد مسافروں میں خوف و ہراس مچ گیا۔ اسی افرا تفری کے دوران کئی مسافر ٹرین سے کود گئے اور دوسری سمت سے آ رہی ٹرین کی زد میں آ گئے۔

جلگاؤں کے کلکٹر اور ضلعی مجسٹریٹ دفتر کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق، حادثے کے بعد 7 مرنے والوں کی شناخت ہو چکی ہے، جبکہ 6 افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ مرنے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔


کانگریس کے رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے سربراہ راہل گاندھی نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’مہاراشٹر کے جلگاؤں میں پیش آئے بھیانک ریل حادثے کی خبر انتہائی دل دہلا دینے والی ہے۔ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’میں حکومت اور انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ زخمیوں کا بہترین علاج یقینی بنائیں۔ اس حادثے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ کانگریس کارکنان سے اپیل ہے کہ وہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں انتظامیہ کی مدد کریں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔