جالندھر: یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالب علم کی خودکشی، طلبا کا احتجاج

پنجاب کے جالندھر میں لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ایک طالب علم نے خودکشی کر لی، جس کے بعد طلبا نے شدید احتجاج کیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جالندھر: چنڈی گڑھ یونیورسٹی کے بعد اب پنجاب کے جالندھر میں واقع لولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے طلبا سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہاں ہاسٹل کے کمرے میں ایک طالب علم نے خودکشی کر لی۔ طالب علم کا تحریر کیا ہوا ایک سوسائڈ نوٹ بھی برآمد کیا گیا ہے، جس میں اس نے خودکشی کے پیچھے کئی وجوہات بیان کی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا اور اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ متوفی کے لواحقین کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے۔ دوسری طرف ایس ڈی ایم پھگواڑہ نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ہے۔ انہوں نے لولی یونیورسٹی کے طلبا سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی قسم کی افواہ نہ پھیلائیں اور نہ ہی اس پر یقین کریں۔ انہوں نے یونیورسٹی کے طلبا سے امن برقرار رکھنے کی بھی اپیل کی۔


ادھر، لولی پروفیشنل یونیورسٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ’’متوفی کے پاس سے جو سوسائڈ نوٹ برآمد ہوا ہے اس میں خودکشی کی وجہ ذاتی مسائل قرار دی گئی ہے۔ یونیورسٹی تحقیقات میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔‘‘

وہیں، کپورتھلا پولیس نے کہا ’’ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ایل پی یو کے ایک طالب علم نے منگل کی شام ساڑھے پانچ بجے خودکشی کر لی ہے۔ جس کے بعد ہماری ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ساتھ ہی سوسائڈ نوٹ کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔ فی الحال معاملے کی تفتیش جاری ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */