کشمیر: ہندوارہ میں جیش محمد سے وابستہ جنگجو اعانت کار گرفتار، پولیس

پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوارہ پولیس اور فوج کی 15 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے گنائی محلہ پازل پورہ ماگام میں معمول کی چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روکا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ میں جیش محمد سے وابستہ ایک جنگجو اعانت کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوارہ پولیس اور فوج کی 15 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے گنائی محلہ پازل پورہ ماگام میں معمول کی چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روکا۔

انہوں نے کہا کہ گرچہ اس شخص نے سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو دھر لیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران اس شخص کی تحویل سے ایک گرینیڈ اور کچھ قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔ بیان میں گرفتار شدہ کی شناخت خورشید احمد بٹ ولد گلزار احمد بٹ ساکن امر گڑھ تارتھ پورہ کے بطور کی گئی ہے۔


پولیس بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی پوچھ تاچھ سے معلوم ہوا کہ وہ کالعدم جنگجو تنظیم جیش محمد سے وابستہ جنگجو اعانت کار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ہند وارہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔