جے پور: میڈیا اہلکاروں کو کورونا فرنٹ واریئرس کا درجہ دینے کا مطالبہ

منظور شدہ صحافیوں کے ساتھ ساتھ غیر منظور شدہ صحافیوں کو ایکس گریشیا اسکیم کے تحت 50 لاکھ کی مالی مددکا مطالبہ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جے پور: پنک سٹی پریس کلب جے پور نے حکومت راجستھان سے میڈیا اہلکاروں کو کورونا فرنٹ لائن واریرز کا درجہ دینے، منظور شدہ صحافیوں کے ساتھ ساتھ غیر منظور شدہ صحافیوں کو ایکس گریشیا اسکیم کے تحت 50 لاکھ کی مالی مدد اور پنک سٹی پریس کلب میں صحافی اوران کے اہل خانہ کے لئے ٹیکہ کاری کیمپ لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پنک سٹی پریس کلب کے صدر مکیش مینا نے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت اور وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ رگھو شرما کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران میڈیااہلکار فرنٹ لائن ورکر کے طورپر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹرگہلوت نے کورونا سے متاثر ہونے اورانفیکشن سے موت ہونے پر منظورشدہ صحافیوں کو ایکس گریشیا اسکیم سے 50 لاکھ روپے کی مالی مددکااعلان کیا اس کے لئے ہم آپ کے شکرگزارہیں، لیکن غیرمنظورشدہ صحافیوں کا بھی ایک بڑاطبقہ ہے جو فیلڈ میں طویل وقت سے کام کررہا ہے۔منظورشدہ صحافیوں کے ساتھ غیرمنظورشدہ صحافیوں کو بھی اس اسکیم کو فائدہ دیا جائے۔


موجودہ وقت میں بہار، مدھیہ پردیش، اڈیشہ سمیت متعدد ریاستوں میں میڈیا اہلکاروں کو کورونا فرنٹ واریرز قراردیا گیا ہے، جس کی طرز پر راجستھان ریاست کے میڈیا اہلکاروں کو بھی کورونا فرنٹ لائن واریر قراردیا جائے۔ کورونا سے متاثر ہونے پرمیڈیا اہلکاروں کوطبی سہولت میں ترجیح دی جائے۔کلب کے جنرل سکریٹری رامیندرسولنکی نے کہا کہ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے 18 سے 45 سال کے لوگوں کومفت ٹیکہ کاری کااعلان کیا ہے۔ ایسے میں صحافی اور ان کے اہل خانہ کو ٹیکہ کاری میں ترجیح دیتے ہوئے پنک سٹی پریس کلب میں الگ سے ٹیکہ کاری کیمپ لگاکر مستفیدکیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 May 2021, 7:40 AM