جے پور: گہلوت نے حلف برداری تقریب کے مقام کاجائزہ لیا

اشوک گہلوت نے میڈیا سے کہا کہ پچھلی بار وسندھرا راجے کی قیادت میں بھاری اکثریت کے ساتھ بی جے پی اقتدار میں آئی تھی اور وہ چاہتی تو کام کر کے دکھا سکتی تھی۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/ashokgehlot51">@ashokgehlot51</a>
تصویر / @ashokgehlot51
user

قومی آوازبیورو

جے پور: راجستھان میں پیر کو تیسری بار وزیر اعلی کی حلف لینے جا رہے اشوک گہلوت نے آج یہاں حلف برداری کے مقام پر تیاریوں کا جائزہ لیا۔ گہلوت نے حلف برداری تقریب مقام البرٹ ہال پہنچ کر تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے ریاستی انچارج اویناش پانڈے بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

اس موقع پر گہلوت نے میڈیا سے کہا کہ پچھلی بار وسندھرا راجے کی قیادت میں بھاری اکثریت کے ساتھ بی جے پی اقتدار میں آئی تھی اور وہ چاہتی تو کام کرکے دکھا سکتی تھی۔ لیکن غفلت برتی گئی اور کام نہیں کیا۔ ان کے آپسی جھگڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو کام کے تئیں غفلت نہیں برتنی چاہیے تھی۔ ان کے پاس اس سے پہلے پانچ سال کام کرنے کا تجربہ تھا لیکن وہ کام نہیں کر پائیں۔

اس موقع پر پانڈے نے میڈیا سے کہا کہ دس بجے ہونے والی حلف برداری تقریب میں کانگریس صدر راہل گاندھی، سابق وزیر اعظم منموهن سنگھ، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، بہوجن سماج پارٹی کی لیڈر مایاوتی، سماجوادی پارٹی کے لیڈر اور مختلف ریاستوں میں کانگریس کے سینئر لیڈر، حزب اختلاف کے رہنما کے علاوہ مارکسی کمیونسٹ پارٹی، این سی پی اور ڈی ایم کے اور مهاگٹھ بندھن کے کئی بڑے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیر کو گہلوت وزیر اعلی اور سچن پائلٹ نائب وزیر اعلی کا حلف لیں گے اور اس کے بعد جلد ہی کابینہ بھی تشکیل کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں مهاگٹھ بندھن کے کئی ایک نظری کے رہنماؤں کے ایک جگہ آنے کا ایک پیغام بھی جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ البرٹ ہال میں پہلی بار کسی حکومت کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہو رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */