جیل میں بند اعظم خان کی طبیعت ناساز، بیوی اور بیٹے نے ملاقات کے بعد کیا اظہارِ فکر

اعظم خان سے جیل میں ملاقات کرنے پہنچے کنبہ کا کہنا ہے کہ ان کی عمر اور صحت سے متعلق مسائل کو دیکھتے ہوئے جیل میں ان کی حالت فکر انگیز ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اعظم خان / تصویر بشکریہ آس محمد کیف</p></div>

اعظم خان / تصویر بشکریہ آس محمد کیف

user

قومی آواز بیورو

سیتاپور واقع ضلع جیل میں بند سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کی صحت سے متعلق ان کے اہل خانہ نے گہری فکر کا اظہار کیا ہے۔ 26 جون کو اعظم خان کی بیوی تنظیم فاطمہ، بیٹوں ادیب اعظم اور شاویز خان نے جیل میں ان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد کنبہ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اعظم خان کی طبیعت جیل میں ناساز ہے۔ تنظیم فاطمہ نے جیل میں بند اعظم خان کی خراب حالت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اب کسی پر بھروسہ نہیں رہا، ان کا بھروسہ صرف اللہ پر ہے۔

اعظم خان سے جیل میں ملاقات کرنے پہنچے کنبہ نے بتایا کہ اعظم خان کی عمر اور صحت سے متعلق مسائل کو دیکھتے ہوئے جیل میں ان کی حالت فکر انگیز ہے۔ اس سے قبل سماجوادی پارٹی لیڈر کے بیٹے عبداللہ اعظم نے بھی اعظم خان سے ملاقات کے بعد بتایا تھا کہ ان کے والد کو بڑھتی عمر کے سبب کئی طرح کی بیماریاں ہیں۔


اس سے قبل بھی تنظیم فاطمہ اور بیٹے ادیب نے اعظم خان سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران تنظیم فاطمہ نے جیل انتظامیہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ جیل میں اعظم خان کو مناسب طبی سہولیات نہیں مل رہی ہیں۔ اس بار بھی انھوں نے یہی فکر دہرائی ہے۔ ادیب اعظم نے تو کہا کہ جیل میں رہنا آسان نہیں ہے، ان کے والد کی صحت بگڑ رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔