جئے کشن کا انتقال کانگریس کے لیے بڑا خسارہ، وہ پارٹی میں اہم دلت چہرہ تھے: دیویندر یادو

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کی طرف سے جئے کشن کے جسد خاکی پر پھولوں کی ریتھ چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>جئے کشن کے جسد خاکی پر پھولوں کی ریتھ پیش کرتے ہوئے دیویندر یادو</p></div>

جئے کشن کے جسد خاکی پر پھولوں کی ریتھ پیش کرتے ہوئے دیویندر یادو

user

قومی آواز بیورو

کانگریس لیڈر اور سابق رکن اسمبلی 66 سالہ جئے کشن کے انتقال سے پارٹی لیڈران میں غم کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے ان کے انتقال پر اپنے گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جئے کشن کے اچانک انتقال سے دہلی کانگریس فیملی کو بڑا خسارہ ہوا ہے۔ اس خلا کو بھرا نہیں جا سکتا۔ وہ کانگریس میں ایک اہم دلت چہرہ تھے، جو 4 مرتبہ سلطان پوری اسمبلی حلقہ سے منتخب ہو کر اسمبلی پہنچے اور سلطان پوری کی عوام کی خدمت میں مصروف رہے۔‘‘

آج وائی بلاک سلطان پوری واقع شمشان گھاٹ پر جئے کشن کے جسد خاکی کو ’مکھاگنی‘ ان کے بڑے بیٹے راہل ڈھاکا نے دی۔ اس غمگین ماحول میں جئے کشن کے اہل خانہ کے اراکین کے ساتھ ریاستی صدر دیویندر یادو، دہلی کے کئی سابق اراکین اسمبلی، کانگریس عہدیداران اور کانگریس لیڈران موجود تھے۔ سبھی نے آنجہانی جئے کشن کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آخری رسومات ادا کیے جانے سے قبل کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کی طرف سے جئے کشن کے جسد خاکی پر پھولوں کی ریتھ چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کھڑگے نے جئے کشن کی شریک حیات سے فون پر بات بھی کی اور ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے کا یقین دلایا۔

جئے کشن کا انتقال کانگریس کے لیے بڑا خسارہ، وہ پارٹی میں اہم دلت چہرہ تھے: دیویندر یادو

جئے کشن کی آخری رسومات میں شامل دیویندر یادو نے کہا کہ وہ پارٹی کے لیے وقف کارکنان میں شامل تھے۔ زندگی بھر وہ لوگوں کی خدمت کرتے رہے اور دلت و محروم طبقات کے لوگوں کی ترقی و سماجی مضبوطی کے لیے اہم تعاون دیا۔ دہلی کانگریس صدر نے مزید کہا کہ ’’میں خود کانگریس کنبہ کی طرف سے آنجہانی روح کے اچانک انتقال پر ان کے غمزدہ کنبہ کے اراکین و رشتہ داروں کے تئیں ہمدردی ظاہر کرتا ہوں، اور جئے کشن کو پرخلوص خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔