ہندو مسلم اتحاد کی مثال ہے جعفرآباد کا سدبھاؤنا کانوڑ کیمپ

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری انل کمار نے کہا کہ وہ مبارک باد پیش کرتے ہیں چودھری متین احمد کو کہ جنہوں نے 29 سالوں سے محبت کی بے مثال شمع روشن کی ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر محمد تسلیم</p></div>

تصویر محمد تسلیم

user

محمد تسلیم

مسلمانوں کی جانب سے سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد کی سرپرستی میں گزشتہ 29 سالوں سے جعفر آبادمین روڈپر لگنے والا سدبھاؤنا کانوڑ کیمپ کا افتتاح دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار نے فیتا کاٹ کر کیا- افتتاحی تقریب کی صدارت بابر پور کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد اور نظامت دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کی-

بطور مہمان سیما پوری کے سابق رکن اسمبلی ویر سنگھ دھینگان نے شرکت کی-حاجی مقصود جمال نے حب الوطنی پر مبنی کلام پیش کرکے خوب داد حاصل کی-واضح رہے کہ اس سد بھاؤنا کانوڑ کیمپ کا افتتاح مسلسل 15 سالوں تک دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کرتی رہیں-


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری انل کمار نے کہا کہ ہندوستان کی یہ خوبصورتی ہے کہ یہاں تمام مذاہب کے ماننے والے ایک دوسرے کی روایات کی نہ صرف قدر کرتے ہیں بلکہ شانہ بشانہ چلتے ہوئے قومی بھائی چارہ کو فروغ دیتے ہیں مگر گزشتہ کچھ سالوں سے یہ کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طرح اس بھائی چارے کو مٹایا جائے مگر میں کہتا ہوں کہ جب تک سدبھاؤنا کیمپ لگتا رہے گا اس وقت تک ہماری تہذیب و تمدن اور اتحاد و اتفاق پر ذرہ برابر فرق پڑنے والا نہیں ہے، میں مبارک باد پیش کرتا ہوں چودھری متین احمد کو کہ جنہوں نے 29 سالوں سے محبت کی بے مثال شمع روشن کی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کانوڑ کیمپ میں تمام طبقات کے لوگوں کی شمولیت اس بات کی شاہد ہے کہ وہ  فرقہ پرستوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں اور ہندو مسلم اتحاد اور آپسی بھائی چارہ کی جڑوں کو کھوکھلا نہیں ہونے دیں گے اور کانگریس ہی واحد ایسی جماعت ہے جو تمام طبقات کو لے کر حکمرانی کرنے کا تجربہ رکھتی ہے -


چودھری متین احمد نے کہا کہ ملک کے حالات کیسے بھی رہے ہوں مگر جعفر آباد علاقے کے لوگوں نے ہمیشہ بھائی چارہ کوفروغ دیا ہے، ہم نے اس وقت یہ کانوڑ کیمپ قائم کیا تھاجب کانوڑئیے اندر آتے ہوئے بھی ڈرتے تھے اور اسی کی بدولت پورے ملک میں اس علاقہ کے مسلمانوں کی قدر کی جاتی رہی اور عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہا  اور  آج بھی دیکھا جاتا ہے -گزشتہ کچھ عرصہ سے ہمارے ملک میں ایسی طاقتیں سرگر م ہیں جن میں برسر اقتدار پارٹی بھی شامل ہے جس سے پورے ملک کا ماحول آلودہ ہے اور سبھی طبقات کے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں مگر کانگریس ملک کی فضا سازگار کرنے میں مصروف ہے۔

چودھری زبیر احمد نے آئے ہوئے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جعفر وآبادکانوڑ کیمپ کا اہتمام کرنے میں مسلم سماج کے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور یہ ہی ہندو مسلم اتحاد اور آپسی بھائی چارہ کی روایت ہے جس کے تحفظ کی ذمہ داری سبھی طبقات کے لوگوں کی ہے۔اہم شرکا میں، چودھری اجیت سنگھ، للت چوہان، سنجے گوڑ، جاوید برقی، خالد خان، راجندر پردھان، ضرار احمد، شہزاد خان، برہم ڈھیکیا، اشتیاق شیخ، افسر خان، جمیل ملک، علاء الدین انصاری، شمیم بھائی، شبیر بھائی، الطاف ادریسی، بٹو، آشیش شرما، دیوانند،شفیق خان مینو، زیب النساء، کومل، انتظار خان، ہلن چودھری، حاجی غفران، مقبول بیگ، محمد اسماعیل، انل شرما، سلیم انصاری، حاجی سلطان راجا، ایوب مسعودی، موہن شرما، ریاض احمد، جاوید، آفاق احمد، مکیش،پنچال،سنجے گپتا، یونس ادریسی، مکرم خان، ندیم راعین، نیتا کے ایس کمل، صدام خان، حاجی چاند سیفی، رئیس سلمانی، شاہنواز بھائی، نفیس خان، نول سنگھ یادو کے نام قابل ذکر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔