جبل پور: مہا کمبھ سے لوٹ رہی ٹریولر گاڑی کو ٹرک نے کچلا، 7 افراد کی موت، متعدد زخمی

جبل پور سے پریاگ جانے والی قومی شاہراہ-30 پر صبح 9 بجے یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔ ٹریولر پر سوار سبھی لوگ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے بتائے جاتے ہٰں۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

مدھیہ پردیش کے جبل پور کے سِہورا کے پاس ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ شہر سے 50 کلومیٹر دور جبل پور سے پریاگ جانے والی قومی شاہراہ-30 پر کمبھ سے لوٹتے وقت ایک ٹریولر تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ گئی جس سے اس کے پرخچے اڑ گئے۔ اس حادثے میں 7 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جائے وقوع پر پہنچی ایس ڈی او پی پارول شرما نے بتایا کہ حادثہ صبح 9 بجے کے قریب ہوا۔ حادثہ کی شکار ہوئی گاڑی آندھرا پردیش کی ہے اور اس میں سوار سبھی لوگ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے ہی تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس گاڑی کے ٹھیک پیچھے ایک دوسری کار کی بھی اس سے ٹکر ہوئی لیکن کار کے ایئر بیگ کھل جانے سے اس میں بیٹھے ہوئے سبھی لوگ بچ گئے۔ حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کو سِہورا کے اسپتال اور میڈیکل کالج ریفر کیا گیا ہے۔

جس ٹرک ٹریلور کی ٹکر ہوئی، اس میں سیمنٹ بھری ہوئی تھی اور یہ واقعہ پُل کے اوپر کا ہے۔ حادثے کے بعد کافی دیر تک راحت و بچاؤ کام چلا۔ اس وجہ سے ایک بار پھر اس ہائی وے پر مہا کمبھ سے جانے والی گاڑیوں کا کئی کلومیٹر طویل جام لگ گیا۔ وہیں دوسری طرف کمبھ سے لوٹنے والے لوگوں کی وجہ سے ہائی وے پر دونوں طرف کافی دباؤ رہا۔ واضح ہو کہ اسی روٹ پر دو دنوں سے مہا کمبھ کا بڑ جام لگا ہوا ہے۔

اس حادثہ کو لے کر جبل پور ایڈیشنل ایس پی سوریہ کانت شرما نے کہا کہ تھانہ سیہورا سے 5 کلومیٹر پہلے ایک ٹرک کے رانگ سائڈ چلے جانے سے ٹریلور سیدھے اس سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد گاڑی میں پھنسی لاشوں کو بڑی مشقت کے بعد نکالا گیا۔ مہلوکین کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔


دوسری طرف میہر ضلع کے امرپاٹن پر قومی شاہراہ-30 پر بھی ایک شدید سڑک حادثہ ہوا ہے۔ یہاں تیز رفتار کار ڈیوائڈر سے جا کر ٹکرا گئی۔ حادثے میں کار پر سوار دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ شدید طور پر زخمی 5 لوگوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔ کار سوار سبھی لوگ پریاگ راج مہا کمبھ سے نہا کر واپس اپنے گھر اندور جا رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔