دہلی میں اب بھی سانس لینا مشکل! اے کیو آئی میں معمولی بہتری کے باوجود ہوا کا معیار خراب

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ بادلوں کی موجودگی کی وجہ سے سورج کی شعاعیں تیز نہیں ہیں

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

 قومی راجدھانی میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی موسم بدلنا شروع ہو گیا ہے۔ صبح اور شام کے اوقات میں ہلکی سردی اور دھند محسوس کی جارہی ہے۔ حالانکہ دن کے وقت درجہ حرارت معمول پر رہتا ہے۔ دریں اثنا اطراف کے کچھ حصوں میں بارش کے بعد فضائی آلودگی میں معمولی کمی آئی ہے۔ ہفتے کو ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) میں گراوٹ درج کی گئی ہے جس کی وجہ سے ہوا کے معیار میں معمولی بہتری آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم نومبر (ہفتہ) کو دہلی میں ہلکا کہرا نظر آیا۔ اس طرح آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ بادلوں کی موجودگی کی وجہ سے سورج کی شعاعیں اتنی تیز نہیں ہیں جس کے نتیجے میں موسم میں اب ہلکی سردی محسوس کی جا رہی ہے۔

اطراف میں بارش اور سردی کی آمد کے ساتھ ہی راجدھانی میں ہوا کے معیار میں قدرے بہتری ہو ئی ہے۔ دیوالی کے بعد جہاں آنند وہار اور اکشر دھام جیسے علاقوں میں اے کیو آئی 350 کے قریب پہنچ گیا تھا، اب اس میں کچھ گراوٹ آئی ہے۔


اسی طرح وزیر پور کے علاوہ زیادہ تر علاقوں میں ہوا کا معیار 300 سے نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہفتہ کو وزیر پور سب سے زیادہ آلودہ علاقہ رہا جہاں اے کیو آئی 325 درج کیا گیا جو’انتہائی خراب‘ زمرے میں آتا ہے۔ وہیں آنند وہار میں ہوا کے معیار میں بہتری آئی ہے، جہاں آج صبح 7.30 بجے اے کیو آئی 292 ریکارڈ کیا گیا، جو’خراب‘ زمرے میں آتا ہے۔

دہلی کے اہم علاقوں میں آج کی اے کیوآئی سطح

چاندنی چوک: 297 اے کیو آئی

آر کے پورم: 291 اے کیو آئی

وویک وہار: 277 اے کیو آئی

سونیا وہار: 274 اے کیو آئی

دوارکا سیکٹر 8: 257 اے کیو آئی

براڑی: 255 اے کیو آئی

علی پور: 252 اے کیوآئی

نجف گڑھ: 215 اے کیو آئی

لودھی روڈ: 149 اے کیو آئی

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔