شرد پوار کے خط کا حوالہ دینا مناسب نہیں: پرفل پٹیل

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے پرفل پٹیل نے جمعہ کے روز کہا کہ زرعی قوانین پر بحث کے دوران سابق مرکزی وزیر زراعت شرد پوار کے خط کا حوالہ دیکر غلط بیانی سے کام لیا جارہا ہے

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب
user

یو این آئی

نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے پرفل پٹیل نے جمعہ کے روز کہا کہ زرعی قوانین پر بحث کے دوران سابق مرکزی وزیر زراعت شرد پوار کے خط کا حوالہ دیکر غلط بیانی سے کام لیا جا رہا ہے۔

پرفل پٹیل نے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں شامل ہوتے ہوئے کہا کہ شرد پوار نے مرکزی وزیر زراعت رہتے ہوئے جو خط ریاستوں کو ارسال کیا تھا، اس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ایک بل کا فارمیٹ بھیجا جارہا ہے جس پر غور و خوض کرنے واپس کردیجئے۔ اس خط کا حوالہ شرد پوار کے زرعی قوانین کی حمایت کرنے کی بات کرنا غلط ہے۔


انہوں نے کہا کہ سبھی کسانوں کی ترقی چاہتے ہیں۔ اگر اپوزیشن کی بات مان کر زرعی قوانین سے متعلق بل سلیکٹ کمیٹی کو بھی دیئے جاتے تو یہ صورتحال نہ ہوتی۔ پرفل پٹیل نے کہا کہ دلی کی سرحد پر مظاہرے کے مقام پر تار، باڑھ اور بریکیڈنگ مناسب نہیں ہے۔ کسان لوگوں کے فصل کاشت کرتے ہیں ان کے ساتھ کیا جارہا برتاؤ کافی تکلیف دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مطالبات تسلیم کئے جانے چاہئیں۔ اس سے قبل ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی سرکاری کام کاج کے سلسلے میں تفصیل اور دیگر دستاویزات ایوان میں پیش کئے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔