قرنطینہ کے دوران دماغ اور جسم دونوں کا خیال رکھنا ضروری: ڈاکٹر مسرت انجم

ڈاکٹر مسرت انجم نے کہا کہ اگر آپ اچھی حفظان صحت اور سماجی دور ی کی مشق کرتے ہیں تو آپ اپنے کنبے کے ممبروں میں انفیکشن کے منتقلی کو روک سکتے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: کورونا وائرس وبائی بیماری کی دوسری لہر نے دنیا کو جھنجھلا دیا ہے۔ میڈیکل آفیسر ضلع اسپتال ( ڈی ایچ ) کشتواڑ ڈاکٹر مسرت انجم کووڈ- 19 مرض سے شفایاب ہونے کے بعد ڈیوٹی پر واپس آئی ہیں۔ ڈاکٹر انجم نے کورونا سے صحتیاب ہونے کے بارے میں کہا کہ وہ ضلع اسپتال میں ڈیوٹی کے دوران وائرس کا شکار ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ 'میں نے کورونا وائرس کے انفیکشن کی ہلکی علامات جیسے جسم میں درد، سر درد، گلے کی سوزش اور بخار شامل ہیں، پیدا ہونے کے بعد رضاکارانہ طور پر ٹیسٹ کروایا اور مثبت ٹیسٹ آنے کے بعد اپنے آپ کو گھر والوں سے الگ کرنا اگلا کام تھا جو میں نے کیا'۔


ڈاکٹر نے اعتماد سے کہا کہ گھر میں تنہائی کے دوران میں نے باقاعدگی سے اپنی آکسیجن کی سطح، نبض اور درجہ حرارت پر نگاہ رکھی۔ اس کے علاوہ صحت مند غذا بھی لی۔ اس کے علاوہ یوگا کیا، بہت پانی پیا، بھاپ اور دوائی لی اور چار دن میں میری علامات تقریباً ختم ہو گئیں۔ دو ہفتوں میں مکمل طور شفایاب ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ 'پُرسکون رہنا اور ہمت نہ ہارنا مثبت افراد کے لئے میرا پہلا مشورہ ہے کیوں کہ زیادہ تر لوگ میری طرح خود ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ اپنے دماغ اور اپنی جسم کا بھی خیال رکھیں کیوں کہ یہ صحتیابی کی کلید ہے'۔ ڈاکٹر انجم نے وضاحت کی کہ گھریلو قرنطین کے دوران اپنے آپ کا خیال رکھنا، ہمت نہ ہارنا، یوگا کرنا، اچھی غذا کھا لینا اپنے دماغ اور جسم کا خیال رکھنے سے آپ نہ صرف اپنے آپ کو بچانے میں مدد کر رہے ہیں بلکہ دوسروں کی بھی۔ اگر آپ اچھی حفظان صحت اور سماجی دور ی کی مشق کرتے ہیں تو آپ اپنے کنبے کے ممبروں میں انفیکشن کے منتقلی کو روک سکتے ہیں۔


گھر یلوقرنطین میں اس کے علاج کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کووڈ مریضوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان کی علامات پر قریبی نگرانی کریں اور شدید کھانسی، تیز بخار اور سانس لینے میں دقت جیسی علامات کی صورت میں فوری طور پر اسپتال سے رجوع کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */