مزدوروں کی حالت زار دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے: اروند کیجریوال
کیجریوال نے مزدوروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ’’ہم نے آپ کے کھانے پینے کا بند وبست کیا ہوا ہے۔ آپ دہلی چھوڑ کر مت جائیے۔ پھر بھی جانا چاہتے ہیں تو آپ کے لئے ہم نے ٹرینوں کا انتظام کیا ہے‘‘
نئی دہلی: وزیراعلی اوند کیجریوال نے عالمی وبا کووڈ۔19پر کسی طرح کی سیاست نہیں کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مہاجر مزدوروں سے دہلی چھوڑ کر نہیں جانے کی درخواست کی ہے۔ کیجریوال نے اتوار کو ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ دہلی میں تقریباً سات ہزار پازیٹیو معاملات ہیں ان میں سے 1500 اسپتال میں ہیں اور صرف 27 ہی وینٹی لیٹر پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راجدھانی کے بیشتر معاملات بغیر علامات یا معمولی علامات والے ہیں۔ نیز نیز دہلی میں ہوئی 75 اموات میں سے 82 فیصد معاملات میں مریض 50 سال سے زیادہ عمر کے تھے۔ کیجریوال نے کہا، ’’ہم دیکھ رہے ہیں کہ عمر رسیدہ افراد کی اموات زیادہ واقع ہو رہی ہیں۔ دہلی میں تقریباً 7000 پازیٹیو کیسز 1500 اسپتال میں ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ دہلی میں 91 مریض آئی سی یو میں ہیں جبکہ 27 مریضوں کو ونٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ وہیں 2069 مریض ابھی تک صحتیاب ہو چکے ہیں۔
راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کی کیا صورتحال ہے اس پر وزیراعلی اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس کرکے بتایا کہ دہلی میں تقریباً سات ہزار معاملات ہیں جن میں سے بیشتر کم یا بغیر علامات والے ہیں۔ کیجریوال نے مہاجر مزدوروں کا بھی ذکر کیا اور درخواست کی کہ یہ لوگ ایسے دہلی چھوڑ کر نہ جائیں۔
کیجریوال نے کہا کہ ’’اس مصیبت کی گھڑی میں کورونا وارئرس اپنی جان جوکھم میں ڈال کر لوگوں کا علاج کر رہے ہیں، ایسے حالات میں اگر وہ کورونا کا شکار ہوں گے تو ان کے بہتر علاج کی ذمہ داری بھی ہماری ہے۔‘‘
پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ’’مہاجر مزدوروں کی نقل مکانی کو لے کر میں دکھی ہوں۔ میں کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر مزدوروں کی نقل مکانی کی تصاویر دیکھ رہا ہوں۔ پیدل چل رہے مزدوروں کے پاؤں میں چھالے پڑ گئے ہیں۔ یہ سب دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔‘‘
اروند کیجریوال نے مزدوروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ’’ہم نے آپ کے کھانے پینے کا بند وبست کیا ہوا ہے۔ آپ دہلی چھوڑ کر مت جائیے۔ لیکن پھر بھی جانا چاہتے ہیں تو آپ کے لئے ہم نے ٹرینوں کا انتظام کیا ہے۔ ہم نے بہار اور مدھیہ پردیش میں ٹرین بھیجی ہے۔ ہم آپ کی ذمہ داری لیتے ہیں، آپ بس پیدل سفر مت کیجئے۔ ‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔