’رام مندر‘ اور ’گئو رکشا‘ کے نام پر اہم ایشوز سے لوگوں کا دھیان بھٹکایا جا رہا: امرتیہ سین

ماہر معیشت امرتیہ سین کا کہنا ہے کہ گئو رکشا، رام مندر اور سبریمالہ ایسے ایشوز ہیں جنھیں اہمیت نہیں دی جانی چاہیے لیکن اس طرح کے ایشوز اٹھا کر بے روزگاری جیسے حقیقی ایشوز سے دھیان بھٹکایا جا رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخابات نزدیک آتے ہی ہندوتوا تنظیموں کے ذریعہ رام مندر تعمیر کا معاملہ زور و شور سے اٹھائے جانے پر نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ماہری معیشت امرتیہ سین کا کہنا ہے کہ ’’رام مندر اور گئو رکشا جیسے ایشوز کو اٹھا کر لوگوں کی توجہ اہم ایشوز سے بھٹکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’گئو رکشا، رام مندر اور سبریمالہ، یہ ایسے ایشوز ہیں جنھیں اہمیت نہیں دی جانی چاہیے لیکن اس طرح کے ایشوز اٹھا کر بے روزگاری جیسے حقیقی ایشوز سے دھیان بھٹکایا جا رہا ہے۔ دراصل لوگوں میں انسانوں کی رکشا سے کہیں زیادہ گائے کی رکشا کو لے کر دیوانگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔‘‘

امرتیہ سین نے اپنا یہ نظریہ ہندی نیوز پورٹل ’نیوز 18‘ سے بات چیت کے دوران پیش کیا۔ انھوں نے بات چیت کے دوران یہ بھی کہا کہ کافی لوگ آپ کو رام مندر ایشو کو لے کر پرجوش نظر آتے ہیں جو مناسب نہیں ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’رام مندر، جس کے بارے میں یہ بھی پتہ نہیں کہ وہ تھا بھی یا نہیں، غیر ضروری بحث کا موضوع بن رہا ہے۔ معلوم نہیں اس کو کسی نے دیکھا یا نہیں، پتہ نہیں اس بات میں کتنی سچائی ہے کہ بعد میں وہاں مسجد بنائی گئی جسے شر پسندوں نے توڑ دی اور اس کے بعد رام کی کہانی چاروں طرف پھیلا کر اسے تاریخ کا حصہ بنا دیا گیا۔‘‘ امرتیہ سین کا کہنا ہے کہ رام مندر تاریخ کی ایک غیر معمولی تعمیرات تھی، اسی لیے میں کہتا ہوں کہ یہ ساری باتیں اہم ایشوز سے دھیان بھٹکانے کے لیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔