تکنیکی وجوہات کے سبب اسرو نے ’پروبا-3‘ کی لانچنگ ملتوی کر دی، اب کل شام 4:16 بجے ہوگا لانچ

پروبا-3 میں بھیجے جانے والے سیٹلائٹس آپس میں جڑے ہوئے ہوں گے، جنہیں خلا میں الگ کیا جائے گا۔ اس میں دو اہم حصے ہوں گے۔ ایک حصہ تجرباتی ہوگا اور دوسرا حصہ ماحول سازگار بنانے کے لیے کام کرے گا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

user

قومی آواز بیورو

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے وقف کمرشیل مشن، یورپی اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) کے پروبا-3 خلائی جہاز کی لانچنگ کو آج روک دیا گیا ہے۔ اب اس خلائی جہاز کی لانچنگ کل ہوگی۔ اسرو نے کہا کہ پروبا-3 خلائی جہاز میں پائی گئی خامیوں کی وجہ سے پی ایس ایل وی-سی59 کی لانچنگ جمعرات تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

44.5 میٹر لمبا راکٹ تقریباً 18 منٹ کے سفر کے بعد 550 کلوگرام وزنی پروبا-3 سیٹلائٹس کو مقررہ مدار میں رکھے گا۔ پروبا-3 (پروجیکٹ فار آن بورڈ آٹونومی) میں 2 سیٹلائٹس شامل ہیں جس میں 2 خلائی جہاز ایک ساتھ اڑیں گے اور سورج کے بیرونی فضا کا مطالعہ کرنے کے لیے ایک ملی میٹر تک درست ساخت بنائے رکھیں گے۔ ساتھ ہی اسرو نے کہا کہ پی ایس ایل وی-سی59 کے پروبا-3 سیٹلائٹس کو مدار میں رکھنے کے لیے تیار ہے۔ اسرو کی عمدہ انجینئرنگ کے ساتھ این ایس آئی ایل کے ذریعہ آپریٹیڈ یہ مشن بین الاقوامی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔


پروبا-3 میں بھیجے جانے والے سیٹلائٹس آپس میں جڑے ہوئے ہوں گے، جنہیں خلا میں الگ کیا جائے گا۔ اس میں دو اہم حصے ہوں گے۔ ایک حصہ تجرباتی ہوگا اور دوسرا حصہ ماحول سازگار بنانے کے لیے کام کرے گا۔ تجرباتی حصے میں ایک کورونا گراف ہوگا، جو سورج کے کورونا کی تصاویر لے گا۔ دوسرا حصہ ایک آکلٹر ڈسک ہو گا جس کا سائز تقریباً 1.4 میٹر ہے اور یہ 150 میٹر کے فاصلے سے کورونا گراف لینس پر 8 سینٹی میٹر کی تصویر بنائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔