اسرو کی تاریخی پرواز، 100ویں مشن کے تحت جی ایس ایل وی-ایف 15 راکیٹ کا کامیاب تجربہ

یہ نیوی گیشن سیٹیلائٹ فضائی، سمندری سفر اور ٹرانسپورٹیشن میں مناسب ٹریکنگ اور رہنمائی میں مدد کرے گا۔ یہ اسرو کے چیئرمین وی نارائنن کی قیادت میں پہلا مشن تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

ہندوستانی خلائی اور تحقیقی تنظیم (اسرو) نے خلائی دنیا میں ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس نے شری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز سے اپنے 100ویں مشن یعنی جی ایس ایل وی راکیٹ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا ہے۔ یہ ایک نیوی گیشن سیٹیلائٹ ہے۔ یہ اسرو کے چیئرمین وی نارائنن کی قیادت میں پہلا مشن تھا۔ انہوں نے 13 جنوری کو اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کرایوجینک مرحلے کے ساتھ جی ایس ایل وی اپنی 17ویں پرواز میں نیوی گیشن سیٹیلائٹ این وی ایس-02 کو لے کر یہاں دوسرے لانچ پیڈ سے 29 جنوری (بدھ) کو صبح 6:23 بجے لانچ ہوا۔

اسرو نے اپنے بیان میں کہا کہ جی ایس ایل وی- ایف 15/این وی ایس-02 مشن کامیابی کے ساتھ پورا کیا گیا ہے۔ خلائی نیوی گیشن میں ہندوستان نے نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔

یہ نیوی گیشن سیٹیلائٹ نیوی گیشن وِد انڈین کانسٹیلیشن سیریز کا دوسرا سیٹیلائٹ ہے جس کا مقصد ہندوستانی برصغیر کے ساتھ ساتھ ہندوستانی علاقے سے تقریباً 15000 کلومیٹر آگے کے علاقوں میں استعمال کنندگان کو صحیح حالت، رفتار اور وقت کی جانکاری فراہم کرنا ہے۔ اس سے پہلے اسرو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ این وی ایس-02 میں صحیح وقت اندازہ کے لیے دیسی اور خریدی گئی جوہری گھڑیوں کے جوڑ کا استعمال کیا گیا ہے۔


یہ نیوی گیشن سیٹیلائٹ (این وی ایس-02) ٹرانسپورٹیشن میں مناسب ٹریکنگ اور رہنمائی میں مدد کرے گا۔ ہوائی اور سمندری سفر کو موثر طریقے سے ٹریک کرے گا۔ وہیں فوجی مہمات کو انجام دینے کے لیے محفوظ، مقامی نیوی گیشن ہونے سے دفاعی صلاحیتوں کو بڑھائے گا۔

اس لانچ سے آئی آر این ایس ایس سیٹیلائیٹ گروپ کو اَپڈیٹ کیا جائے گا جس میں کُل 7 سیٹیلائٹ خلا میں ہوں گے۔ اس 100ویں لانچ کے ساتھ ہندوستان کے پاس مدار میں 7 میں سے 5 سیٹیلائٹ ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔