بدنام زمانہ دہشت گرد البغدادی کی بہن رسمیہ گرفتار، پوچھ تاچھ شروع

’ نیو یارک ٹائمز‘ کے مطابق ابو بکر البغدادی کی بڑی بہن رسميہ کو پیر کے روز شمالی شام میں صوبہ الیپو کے شہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ یہاں اپنے شوہر اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ رہتی تھیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

انقرہ : ترکی کے افسران نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے سرغنہ ابو بکر بغدادی کی بڑی بہن اور اس کے خاندان کے ارکان کو شمالی شام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ترکی کے سینئر حکام کے حوالہ سے یہ اطلاع ملی ہے۔ ’نیو یارک ٹائمز‘ کے مطابق ابو بکر بغدادی کی بڑی بہن رسميہ (65) کو پیر کی شام شمالی شام میں صوبہ الیپو کے شہر سے گرفتار کیا ہے، جہاں وہ شوہر اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ رہتی تھیں۔ ذرائع کے مطابق بغدادی کی بہن کو دہشت گرد تنظیم سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔ اس کی گرفتاری سے اہم انٹیلی جنس ملنے کا امکان ہے۔


قابل غور ہے کہ گزشتہ ہفتہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بغدادی کو امریکی جوانوں کی طرف سےایک خصوصی مہم کے دوران شام میں مارے جانے کااعلان کیا تھا۔ امریکی رہنما کے مطابق آئی ایس کی قیادت پر پنٹاگن کافی عرصہ سے گہری نظریں رکھے ہوئے تھا اور اسے مارے جانے کی مصدقہ خبریں ہیں۔ بعد میں روسی وزیر دفاع کے ترجمان ايگور كونشینكوو نے کہا کہ روس کے پاس اس کی مصدقہ اطلاعات نہیں ہے کہ امریکی فوج نے بغدادی کے خلاف آپریشن ’ڈسٹرائے‘ چلایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Nov 2019, 12:30 PM