کیا مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آ رہی ہے؟

کورونا کی دوسری لہر کے خوف کی وجہ سے ممبئی میونسپل کارپوریشن نے دھاراوی کے کچھ حصوں میں کورونا جانچ کے لئے موبائل وین لگانی شروع کر دی ہیں

کورونا وائرس / یو این آئی
کورونا وائرس / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: گزشتہ 42 دن سے مہاراشٹر میں کورونا کے کیسوں میں کمی درج ہو رہی تھی لیکن کل دوبارہ کورونا کے نئے معاملوں میں ریاست پھر سے ہندوستان میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ مہاراشٹر کا مقام کیرالہ کے بعد ہے۔

واضح رہے کل مہاراشٹر میں 3365 نئے معاملہ رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کیرالہ میں 2884 نئے معاملہ درج ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مہاراشٹر میں تشویش نظر آ رہی ہے۔ 4 جنوری کو آخری مرتبہ مہاراشٹر کورونا کے معاملوں میں ملک میں سب سے اوپر تھا یا اب دوبارہ ہوا ہے۔


نیوز 18 میں شائع خبر کے مطابق نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے کہا ہے کہ ’’اگر معاملوں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے تو ہمیں سخت قدم اٹھانے ہوں گے۔‘‘

واضح رہے ہندوستان میں پیر کو 9,093 کورونا کے نئے معاملہ رپورٹ ہوئے جو کہ پچھلے دو پیروں کے مقابلہ زیادہ ہیں۔ پچھلی پیر کو 8,584 نئے معاملہ درج ہوئے تھے جبکہ اس سے پچھلی پیر کو 8,712 معاملہ رپورٹ ہوئے تھے یعنی اب اچانک اضافہ ہو ا ہے جو تشویش کا پہلو ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔