کیا نوجوانوں کی اچانک موت کی وجہ کورونا ویکسین ہے؟ آئی سی ایم آر-ایمس کی رپورٹ آئی سامنے

آئی سی ایم آر-ایمس نے نیشنل انسٹی چیوٹ آف ایپیڈے میولوجی کے ساتھ مل کر رپورٹ تیار کی ہے۔ اس میں 45-18 سال کے ان لوگوں کا نمونہ لیا گیا جن کی موت یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2023 کے درمیان ہوئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>دل کا دورہ، علامتی تصور / آئی اے این ایس</p></div>

دل کا دورہ، علامتی تصور / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کورونا وبا کے بعد سے دل کا دورہ پڑنے کے معاملوں میں کافی تیزی آئی ہے۔ کوئی پیدل چلتے ہوئے تو کوئی بیٹھے بیٹھے ہرٹ اٹیک کا شکار ہو رہا ہے۔ مسلسل بڑھ رہے ان معاملوں کو لے کر ایسا دعویٰ کیا جانے لگا کہ کووڈ ویکسین کی وجہ سے یہ ہو رہا ہے۔ اب اس سلسلے میں آئی سی ایم آر اور ایمس کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے۔

ملک میں یہ بات تیزی سے پھیل رہی تھی کہ کووڈ-19 کی ویکسین لینے کے بعد نوجوانوں کی موت ہو رہی ہے، جس کے بعد ویکسین لینے والے لوگوں میں خوف کا ماحول قائم ہو رہا تھا، لیکن اب اس معاملے میں ملک کی دو سب سے بڑی میڈیکل تنظیموں  انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) اور آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نے بڑی اور گہری جانچ کی جس کی رپورٹ میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ کووڈ ویکسین اور اچانک ہو رہی موت کا براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔


آئی سی ایم آر-ایمس نے نیشنل انسٹی چیوٹ آف ایپیڈے میولوجی کے ساتھ مل کر یہ رپورٹ تیار کی ہے۔ اس میں 18 سے 45 سال کے ان لوگوں کا نمونہ لیا گیا ہے، جن کی یکم اکتوبر 2021 اور 31 مارچ 2023 کے درمیان اچانک موت ہو گئی تھی۔

آئی سی ایم آر-ایمس کی رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کرناٹک کے ہاسن ضلع میں ہو رہی اموات نے لوگوں میں زبردست خوف پیدا کر دی ہے۔ یہاں گزشتہ 40 دن کے اندر 22 لوگوں نے اپنی جان گنوا دی ہے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر لوگ یا تو نوجوان تھے یا پھر عام عمر کے تھے۔ اس وجہ سے شبہ ظاہر کیا جانے لگا کہ کہیں نوجوانوں کی موت کی وجہ سے کووڈ ویکسین تو نہیں ہے۔ انہی دعوؤں کو لے کر یہ رپورٹ سامنے آئی ہے۔


اس رپورٹ کے حوالے سے وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کئی ایجنسیوں کے توسط سے اچانک ہونے والی اموات کے معاملوں کی جانچ کی گئی ہے، جن سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ کووڈ-19 ٹیکہ کاری اور ملک میں اچانک ہونے والی اموات کے درمیان کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے۔

رپورٹ میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوجوانوں کی موت کئی دیگر وجوہ سے ہو سکتی ہے جن میں جینیاتی، طرز زندگی، کووڈ کے بعد کی پیچیدگیاں وغیرہ شامل ہیں۔


اس رپورٹ سے پہلے مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے بھی کہا تھا کہ اچانک موت کی وجہ کووڈ ویکسین نہیں ہے۔ اس دوران نڈا نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ویکسینیشن سے جوکھم بڑھا نہیں بلکہ کم ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔