کیا سابق فٹبال کپتان بھوٹیا بی جے پی میں شامل ہوں گے؟

بھوٹیا نے حال ہی میں علیحدہ گورکھا لینڈ کی حمایت کا اعلان کیا تھا جوکہ ترنمول کانگریس کے نظریہ کے خلاف ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان بیچونگ بھوٹیا نے ترنمول کانگریس سے اپنے رشتے ختم کرتے ہوئے سیاست کو الوداع کہہ دیا ہے لیکن خبریں ہیں کہ وہ سیاست کو الوداع نہیں کہہ رہے بلکہ وہ صرف ترنمول کانگریس سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں ۔ بھوٹیا نے ترنمول کانگریس سے استعفی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ان کا کسی بھی ہندوستانی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

واضح رہے بھوٹیا نے فٹبال کو سال 2011 میں الوداع کہنے کے بعد سال 2013 میں ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی تھی ۔ بھوٹیا نے سال 2013میں دارجیلنگ سے بی جے پی کے ایس ایس اہلووالیہ کے خلاف چناؤ لڑا تھا جو کہ وہ ہار گئے تھے۔

2016کے اسمبلی انتخابات میں وہ سی پی ایم کے اشوک بھٹہ چاریہ کے خلاف سلی گڑی سے چناؤ لڑے تھے لیکن وہ بھی ہار گئے تھے۔ پدم شری پانے والے بھوٹیا کا تعلق سکم سے ہے اور فٹبال کی وجہ سے وہ بہت مقبول ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں علیحدہ گورکھا لینڈ کی حمایت کا اعلان کیا تھا جو ترنمول کانگریس کے نظریہ کے خلاف ہے۔ خبرے یہ بھی ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔