ہندوستان اور ایران کے مابین 9 معاہدوں پر دستخط

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

17 Feb 2018, 2:51 PM

مشترکہ پریس کانفرنس کا اختتام

17 Feb 2018, 2:50 PM

ہندوستان کے لوگوں کا شکریہ: روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے مشترکہ کانفرس کے دوران اپنے خطاب میں کہا:

  • ہندوستان کی طرف سے کئے گئے استقبال پر ہندوستان کے لوگوں اور حکومت کا شکریہ۔
  • دونوں ممالک میں قدیمی زمانے سے تعلقات برقرار ہیں۔
  • ہمارا دو اہم مدوں پر زور ہے، نقل و حمل اور معاشیات۔ ہم دونوں ممالک کے درمیان ریلوے تعلقات بڑھائیں گے اور چابہار بندرگاہ کو ڈیولپ کریں گے۔
17 Feb 2018, 2:43 PM

ہندوستان-ایران کے تعلقات مضبوط ہوئے: مودی

مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلظم نریندر مودی نے کہا:

  • ایرانی صدر کا استقبال۔ دس سالوں کے بعد کسی ایرانی صدر نے ہندوستان کا دورہ کیا۔
  • ایران اور ہندوستان ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ آپ کی (روحانی) قیادت میں دونون ممالک کے تعلقات مضبوط ہوئے۔
  • ہم کنکٹیوٹی کو بڑھائیں گے۔ چابہار بندرگاہ کی تعمیر میں آپ کے تعاون کے لئے شکریہ۔
  • دونوں ممالک اپنے ہمسایہ ملک افغانستان کو محفوظ اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ہمسایہ دہشت گردی سے پاک رہیں۔

17 Feb 2018, 2:31 PM

دہلی: مودی-روحانی کی مشترکہ پریس کانفرنس

17 Feb 2018, 2:14 PM

روحانی اور مودی کی کئی موضوعات پر بات

ترجمان وزارت خارجہ رویش کمار کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے حیدرآباد ہاؤس میں باہمی بات چیت کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی کا ہندوستان آنے پر خیرمدقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، مواصلات، دفاع اور سلامتی جیسے مدوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تھوڑی دیر میں میڈیا سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔


17 Feb 2018, 12:31 PM

حیدرآباد ہاؤس میں ایرانی وفد سے بات چیت

نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں وزیراعظم نریندر مودی اور ایرانی صدر حسن روحانی کی موجودگی میں دونوں ممالک کے وفد میں بات چیت جاری ہے۔

17 Feb 2018, 12:09 PM

حیدرآباد ہاؤس میں روحانی اور مودی کی ملاقات

ایرانی صدر حسن روحانی حیدرآباد ہاؤس پہنچ چکے ہیں جہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے ان سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہاں کئی معاہودوں پر فیصلہ ہونے کی توقع ہے۔


17 Feb 2018, 12:05 PM

تصویرکے آئینے میں

17 Feb 2018, 11:51 AM

ایرانی سکھوں کے مسائل دور ہوں: ہرسمرت کور

ایرانی صدر حسن روحانی کے دورہ ہندوستان کے پیش نظر ہرسمرت کور نے وزیر اعظم سے تحریری خط کے ذریعہ اپیل کی ہے کہ وہ ایران میں موجود سکھوں کے مسائل دور کرنے کے حوالہ سے بات چیت کریں۔


17 Feb 2018, 11:40 AM

روحانی کی سشما سے ملاقات

ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان توانائی، مواصلات، آئی ٹی، تعلیم اور ثقافت جیسے شعبوں میں شراکت کو مضبوطی دینے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

17 Feb 2018, 11:00 AM

ایرانی صدرحسن ورحانی کا مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت

نئی دہلی: سہ روزہ دورہ پر ہندوستان پہنچے ایرانی صدر حسن روحانی اس وقت دہلی میں موجود ہیں۔ صبح انہوں نے صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس کے بعد وہ مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے راج گھاٹ پہنچے۔ تصور کیا جا رہا ہے کہ آج کی ملاقات میں ہندوستان اور ایران کے مابین کئی معاہدوں پر مہر لگے گی۔ ساتھ ہی چابہار بندرگاہ کے تعلق سے بھی اہم فیصلہ ہونے کی توقع ہے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ایرانی صدر کا آج پروگرام

  • صبح 9.00 بجے راشٹرپتی بھون میں صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات
  • صبح 9.30 بجے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت
  • صبح 10.15 بجے وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات
  • صبح 11 بجے کاروباریوں کی تقریب سے خطاب
  • دوپہر 12 بجے حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات
  • دوپہر 1.50 بجے دونوں مملاک کے مابین معاہدوں پر دستخط
  • شام 4 بجے آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن میں تقریر
  • شام 5.30 بجے نائب صدر وینکیا نائڈو سے ملاقات
  • شام 6.45 بجے پارسی طبقہ کے لوگوں سے ملاقات
  • شام 7.30 بجے صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات
  • رات 10.45 بجے ہندوستان سے ایران کے لئے روانگی

ایک روز قبل ایرانی صدر حسن روحانی حیدرآبا میں تھے جہاں انہوں نے قطب شاہی مقبرے کا دورہ کیا۔ اس کے بعد مکہ مسجدمیں میں انہوں نے نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد خطاب پیش کیا تھا۔ یکھیں تصویریں:

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔