آئی پی ایل: غیر معروف کھلاڑی ورون چکرورتی پر برسی دولت، 8.4 کروڑ میں نیلام

ورون کے لئے ٹیموں نے جم کر بولی لگائی اور کنگز الیون پنجاب نے انہیں 8.4 کروڑ روپے کی بھاری قیمت میں خرید لیا، وہ نیلامی میں جے دیو انادكٹ کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ مہنگے کھلاڑی رہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جے پور: انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) 12 کی نیلامی شروع ہونے سے پہلے تک ایک نامعلوم اسپنر ورون چکرورتی کو کوئی جانتا بھی نہیں تھا لیکن نیلامی کے بعد ہر کسی کی زبان پر اس کھلاڑی کا نام ہے۔اس کی وجہ ہے ان کو نیلامی میں ملی 8.4 کروڑ روپے کی ناقابل یقین قیمت۔

کنگز الیون پنجاب نے 8.4 کروڑ روپے کی بھاری قیمت میں ورون کو خرید لیا۔ ورون کے لئے ٹیموں نے جم کر بولی لگائی اور کنگز الیون پنجاب نے انہیں خرید لیا۔ وہ نیلامی میں جے دیو انادكٹ کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ مہنگے کھلاڑی رہے۔ انادكٹ کو راجستھان رائلس نے 8.4 کروڑ روپے کی قیمت دے کر اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

تمل ناڈو کے 27 سالہ لیگ اسپنر ورون نے اب تک فرسٹ کلاس میں ایک اور لسٹ اے میں صرف نو میچ کھیلے ہیں لیکن انہوں نے گھریلو سطح پر کوئی ٹوئنٹی -20 میچ نہیں کھیلا ہے۔وہ تمل ناڈو میں کلب سطح تک ٹوئنٹی -20 مقابلوں میں کھیلے ہیں۔ان کے کھاتے میں فرسٹ کلاس میں ایک اور لسٹ اے میں 22 وکٹ درج ہیں۔

نیلامی کے عمل کے دوسرے مرحلے میں انادكٹ خوش قسمت رہے اور راجستھان اور دہلی نے ان پر جم کر بولی لگائی۔بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کو بالآخر راجستھان نے ان کی بنیادی قیمت 1.5 کروڑ سے کہیں زیادہ 8.4 کروڑ روپے خرچ کر خریدا۔انادكٹ کو پچھلی نیلامی میں ساڑھے 11 کروڑ روپے ملے تھے۔

ورون کا بیس پرائز محض 20 لاکھ روپے تھا۔20 لاکھ کا بیس پرائز رکھنے والے بلے باز شوم دوبے کو ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے پانچ کروڑ روپے کی بھاری بھرکم قیمت پر خرید لیا۔

انگلینڈ کے آل راؤنڈر سیم کیرن کو پنجاب ٹیم نے 7.2 کروڑ روپے کی قیمت پر خریدا ہے جبکہ ان کا بیس پرائز دو کروڑ روپے تھا۔جنوبی افریقہ کے کولن انگرام کو دہلی كیپٹلس نے 6.4 کروڑ روپے میں خریدا۔مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی والے اور گذشتہ چنئی سپر کنگ نے موہت شرما کو پانچ کروڑ روپے میں خریدا۔وہ آئی پی ایل کے تجربہ کار کھلاڑیوں میں ہیں اور اب تک 84 میچ کھیل چکے ہیں۔فاسٹ بولر کا بیس پرائس 50 ملین روپے تھا لیکن ممبئی اور چنئی کے درمیان ان لے کر کافی كھينچاتاني نظر آئی جس سے ان کی قیمت بلندی پر پہنچ گئی۔

آسٹریلیا کے دورے میں ہندستانی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ فاسٹ بولر محمد سمیع کو پنجاب نے 4.8 کروڑ روپے میں خریدا۔سمیع کی بنیادی قیمت ایک کروڑ تھی اور انہیں ان کی قیمت سے 3.6 کروڑ روپے زیادہ ملے۔آسٹریلیا میں منگل کو پرتھ میں اختتام پذیر دوسرے ٹیسٹ میں ہندستان کی شکست کے باوجود سمیع کی کارکردگی بہترین رہی تھی اور انہوں نے آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں 56 رن پر چھ وکٹ لے کر اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

ابتدائی مرحلے کی نیلامی عمل میں آل راؤنڈر اکشر پٹیل کو دہلی كیپٹلس نے ان کی بنیادی قیمت سے چار کروڑ روپے زیادہ خرچ کر پانچ کروڑ روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔دہلی اس بار نئے نام اور لوگو کے ساتھ 12 ویں ایڈیشن میں اتر رہی ہے۔

اگرچہ ہندستانی ٹیم سے کافی وقت سے باہر چل رہے آل راؤنڈر یوراج سنگھ کو دوسرے سیشن کی بولی تک کسی نے نہیں خریدا۔ان کا بیس پرائس ایک کروڑ روپے ہے۔

آسٹریلیا کے دورے میں ٹیسٹ ٹیم کا حصہ دیگر فاسٹ بولر ایشانت شرما کو دہلی كیپٹلس نے ان کے بیس پرائس 75 لاکھ روپے سے کچھ زیادہ 1.1 کروڑ روپے میں خریدا۔چوٹ کی وجہ سے کافی عرصے سے ٹیم سے باہر چل رہے وکٹ کیپر بلے باز ردھمان ساہا کو سنرائزرس حیدرآباد نے 1.2 کروڑ روپے میں خریدا۔دیگر کھلاڑیوں میں ورون آرون کو راجستھان نے 2.4 کروڑ روپے میں خریدا جبکہ گزشتہ سیزن میں انہیں کسی ٹیم نے نہیں خریدا تھا۔

روہت شرما کی کپتانی والی ممبئی انڈینس نے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز بریندر سرن کو 3.4 کروڑ روپے میں خریدا جبکہ ان کی بنیاد ی قیمت 50 لاکھ روپے تھی ۔ ممبئی نے سری لنکا کے تیز گیند باز اور کپتان لست ملنگا کو ان کے دو کروڑ روپے کی بنیادی قیمت پر خرید لیا۔ملنگا کی پھر سے ممبئی ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے۔نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن کو 1.6 کروڑ ملے جبکہ ان کی بنیاد ی قیمت ایک کروڑ روپے تھی۔

پنجاب ٹیم نے بلے باز کیریبین کرس گیل کو ان کے دو کروڑ روپے کی بنیادیی قیمت پر دوبارہ خرید لیا۔ کے کے آر نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر مچل جانسن کو ان کے دو کروڑ روپے کی بنیادی قیمت پر خرید لیا۔بنگلور ٹیم نے ہندستانی وکٹ کیپر پارتھیو پٹیل کو ایک کروڑ روپے میں خریدا۔

جنوبی افریقہ کے تیز گیند بازوں ڈیل اسٹین اور مورن مورکل اور آسٹریلیا کے شان مارش کو اب تک کوئی خریدار نہیں ملا ہے۔جے پور میں دنیا کی سب سے مہنگی ٹوئنٹی 20 کرکٹ لیگ کیلئے نیلامی چل رہی ہے جس میں 351 کرکٹر بولی عمل کا حصہ ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Dec 2018, 9:05 PM