مودی کے پارلیمانی شہر وارانسی میں سال کے 359 دن دفعہ 144 نافذ رہی: پرینکا

گذشتہ سال کے 365 میں سے 359 دن ، وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں دفعہ 144 نافذ العمل رہی ۔ اس کے باوجود ، وہ کہتے ہیں کہ لوگوں کے لئے ڈرنے والی کوئی بات نہیں ہے‘‘۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی کے اس دعوے سے کہ ملک میں کوئی خوف کا ماحول نہیں ہے کیونکہ ان کے پارلیمانی حلقے کے وارانسی شہر میں گزشتہ سال 359 دنوں تک دفعہ 144نافذ رہی۔


محترمہ واڈرا نے ٹوئیٹ کیا ، ’’گذشتہ سال کے 365 میں سے 359 دن ، وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں دفعہ 144 نافذ العمل رہی ۔ اس کے باوجود ، وہ کہتے ہیں کہ لوگوں کے لئے ڈرنے والی کوئی بات نہیں ہے‘‘۔


اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’خوف کی فضا کی وجہ سے وارانسی میں سیاسی گفتگو پر خاموشی‘ کے عنوان سے ایک نیوز پیپر میں شائع خبر بھی پوسٹ کی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ جن چائے اور پان کی دکانوں میں بیٹھ کر لوگ سیاسی بحث کرتے تھے وہاں کا ماحول اب بدل گیا ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔