’این سی پی پر فیصلہ کے پیچھے غیر مرئی طاقتیں، ہم لڑیں گے، سپریم کورٹ جائیں گے‘، سپریا سولے کا عزم

شرد پوار کی بیٹی سرپا سولے کا کہنا ہے کہ ’’مجھے لگتا ہے جو کچھ شیوسینا کے ساتھ ہوا وہی آج ہمارے ساتھ ہو رہا ہے، بس نام بدل دیے گئے ہیں لیکن مواد وہی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>سپریا سولے اور اجیت پوار، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

سپریا سولے اور اجیت پوار، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

این سی پی (نیشنلسٹ کانگریس پارٹی) کو لے کر جاری لڑائی میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ اجیت پوار کے حق میں سنا دیا ہے۔ اس کے بعد سے شرد پوار کا خیمہ کافی ناراض ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ لڑائی اب جلد ہی عدالت میں دیکھنے کو ملے گی۔ دراصل شرد پوار کی بیٹی اور رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے اس معاملے میں سپریم کورٹ جانے کا واضح اشارہ دے دیا ہے۔

اجیت پوار کو این سی پی کا نام اور انتخابی نشان ملنے کے بعد سپریا سولے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے دستاویز ٹھیک تھے۔ اس پارٹی کے بانی رکن اور بانی لیڈر شرد پوار ہی ہیں۔ لیکن ابھی ماحول کچھ اور ہے۔ ملک میں ایک ’غیر مرئی طاقت‘ (نظر نہ آنے والی طاقت) ہے جو یہ سب کر رہی ہے۔ ہم اس کے خلاف لڑیں گے، ہم سپریم کورٹ ضرور جائیں گے۔‘‘ سپریا یہ بھی کہتی ہیں کہ ’’مجھے لگتا ہے جو کچھ شیوسینا کے ساتھ ہوا، وہی آج ہمارے ساتھ ہو رہا ہے۔ اس لیے یہ کوئی نیا حکم نہیں ہے۔ بس نام بدل گئے ہیں لیکن مواد وہی ہے۔‘‘


ملک کے موجودہ حالات اور سیاست کے بدلے ہوئے انداز کا تذکرہ بھی سپریا سولے نے میڈیا کے سامنے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اس ملک میں جو توڑ-مروڑ کی سیاست چل رہی ہے، وہ آئین سے پرے ہے۔ جو ہو رہا ہے وہ جمہوریت کے لیے اچھا نہیں۔ اس حکومت کے ذریعہ آئی سی ای– انکم ٹیکس، سی بی آئی، ای ڈی کا استعمال کیا جا رہا ہے اور پارٹیوں و کنبوں کو توڑا جا رہا ہے۔ یہ اس ملک میں ایک چلن بن گیا ہے، اس کے خلاف لڑنا ہوگا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔