بچوں کے حقوق پر ستمبر ماہ میں منعقد ہوگی بین الاقوامی کانفرنس

’لاریئٹس اینڈ لیڈرس فار چلڈرنس‘ بچوں کے حقوق کے تحفظ کا ایک پلیٹ فارم ہے جو نوبل ایوارڈ فاتحین اور عالمی رہنماؤں کو اس مسئلے پر متحد کرتا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

نئی دہلی: نوبل ایوارڈ یافتہ کیلاش ستیارتھی ستمبر 2020 کے حقوق پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کریں گے جس میں کئی نوبل ایوارڈ فاتح اور عالمی رہنما حصہ لیں گے۔ کیلاش ستیارتھی چلڈرنس فاؤنڈیشن نے بدھ کو یہاں بتایا کہ آئندہ نو ستمبر اور دس ستمبر کو تیسرا ’لاریٹیس اینڈ لیڈرس فار چلڈرنس کانفرنس‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ کورونا کی وبا کی وجہ سے اس بار کی کانفرنس آن لائن ہوگی۔ اس چوٹی کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے بہت سارے نوبل ایوارڈ فاتحین اور عالمی رہنماؤں نے اپنی منظوری دے دی ہے۔

کانفرنس میں کورونا کی وبا سے متاثر بچوں کے حالات کو بہتر کرنے اور بچوں کو ان کے قدرتی حقوق دینے جیسے مسئلوں پر غور و خوض ہوگا۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں بچوں کی مزدوری، بچوں کے فقیر بنانے اور انسانی اعضا کی اسمگلنگ، تعلیم، خوراک کے عدم تحفظ اور جنگ اور قدرتی آفات کے حالات پر بچوں پر خصوصی طور پر غور ہوگا۔


ستیارتھی نے کہا کہ یہ کانفرنس عالمی حکومتوں کو سبھی بچوں کے حقوق کو محفوظ کرنے کے لئے آگاہ کرے گی۔ کورونا کی وبا کے دوران ان بچوں پر انہیں خصوصی توجہ دی جانی چاہیے جو سماج کے کمزور طبقے سے اور حاشیے پر ہیں۔ اگر ان لاکھوں بچوں کو نہیں بچایا گیا تو بچوں کو مزدور بنانے، ان کی تعلیم اور صحت کے شعبہ کی ترقی پر اثر پڑ سکتا ہے۔ ’لاریئٹس اینڈ لیڈرس فار چلڈرنس ‘ بچوں کے حقوق کے تحفظ کا ایک پلیٹ فارم ہے جو نوبل ایوارڈ فاتحین اور عالمی رہنماؤں کو اس مسئلے پر متحد کرتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔